مئی میں کورونا جنگ ہوگی اہم

لاک ڈاو ¿ن ختم ہونے کے وقت میعاد تین مئی یعنی آج کے بعد 14دنوں کے لئے یعنی 17مئی تک بڑھا دی گئی ہے ۔میڈیکل ماہرین کاخیال ہے مئی کامہینہ کووڈ19-کے خلاف جنگ میں جیت یا ہار کے لئے اہم ثابت ہو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے ہاٹ پاٹ زون کے لئے جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ماہرین نے یہ بھی تجویز رکھی ہے کہ ریلوے ہوائی سفر اور بین ریاستی بس سیوائیں ،مول ،سوپنگ کمپلیکس ،دھارمک عبادت گاہوں کو کم سے کم مئی کے مہینہ تک بند رکھا جائے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے وزرائے اعلیٰ سے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی اہمیت دینی ہوگی اور اشارہ دیا تھا کہ ملک گیر لاک ڈاو ¿ن تین مئی سے آگے بڑھایا جائے گا اور کچھ رعایتوں کی بات کہی تھی اسی پر وزارت داخلہ نے سخت قدم اٹھانے کی حکمت عملی اور پابندیوں میں کچھ ڈھیل دیتے ہوئے کہاتھا کہ گرین زون میں انفکشن کو پھیلنے سے روکنا ضروری ہے ۔دیش میں کووڈ19-ہاٹ اسپاٹ والے ضلعے میں 170میں سے گھٹ کر 129رہ گئے ہیں اور اس میعاد میں انفکشن سے آزاد ضلعے یعنی گرین زون بھی 325سے گھٹ کر 307رہ گئے ہیں ۔ہاسپٹل فورٹیز نوئیڈا کے پھیپھڑوں اور آئی سی یو شعبے کے ایڈیشنل ڈائرکٹر ڈاکٹر راجیش گپتا نے بتایا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے پہلے سے پابندی وائرس کو ختم نہیں کرے گی بلکہ یہ اس کے پھیلاو ¿ کو دھیما کرے گی انہوں نے مشورہ دیاتھا ریڈ زون میںقریب دوہفتوں کے لئے پابندی جاری رکھنی چاہیے ایسا ہی مشورہ ڈاکٹر اروند کمار نے مشورہ دیاتھا ریلوے ہوائی سفر اور ریاستی بس سروس شوپنگ کمپلیکس دھارمک مکامات وغیرہ کو بند رکھا جائے اور گرین زون والے ضلعوں میں سرحدیں سیل کر دینی چاہیے اور محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے ایسے ہی ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کو زندگی کا ایک طریقہ کار بنا دیا جائے بہر حال مئی کا مہینہ کورونا وائرس بیماری کی روک تھا م کے لئے بہت اہم ترین رہنے والا ہے ۔اپنا خیال رکھیں اور گھروںمیںرہیں ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!