ٹسٹ رپورٹ کے لئے 15دن کا انتظار

دہلی میں تیزی سے کوروناوائرس کے بڑھتے مریضوں نے سبھی کی نیند اڑا دی ہے سرکار اور انتظامیہ کو اس بات کا پتہ نہیں تھا کہ دہلی کی اصلی حالت کیا ہے کیا اس کی سب سے بڑی وجہ وقت پر رپورٹ نا مل پانا منگل کے روز مرکزی وزیر صحت کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں دہلی کے ضلع مجسٹریٹ نے کہا دہلی میں تین تین دن میں خون کے سمپل جانچ کے لئے جا رہے ہیں اور ان کی رپورٹ پندر ہ دن سے بھی زیادہ وقت میں آرہی ہے ایسے میں جو مریض پازیٹو ہوگا ٹھیک ہو جائے گا اور جو پازیٹو ہیں وہ دوسروں کو وائرس پھیلا دیںگے ڈی ایم نے کہا نوئیڈا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجیکل پر زیادہ بوجھ ہونے کی وجہ سے رپورٹ وقت پر نہیں ملتی اوراگر وقت پر آتی تو آج ہم اورنج اور گرین زون میں بڑھ رہے ہوتے ۔جب رپورٹ پندرہ دن میں آتی ہے تو مریض بڑھ جاتے ہیں ہمارے سامنے جہانگیر پوری علاقہ سب سے بڑی مثال ہے ایسے میں علاقے کو اورنج اور گرین زون میں کیسے بنائیں ایسے ہی نظام الدین علاقے میں تبلیغی جماعت کے بعد سروے ناہونا اور ہوابھی اس کی رپورٹ اب تک نہیں ملی ہے اگر مل جاتی تو یہ علاقہ اورنج زون میں آجاتا بتادیں دہلی میں کورنا کی رفتار روکنے کےلئے لاک ڈاو ¿ن کی میعاد بڑھائی گئی تھی لیکن یہ تھمی نہین اور معاملے زیادہ آئے سرکار کو اس پر سنجیدگی سے غورکرنا ہوگا جانچ کے بعد رپورٹ آنے میں جتنی دیری ہوگی اتنا صحیح تجزیہ کرنے میں مشکل آئےگی ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟