27برس بعد رام للا کو ملے گی کرپال سے نجات

دسمبر1992سے ہی ٹینٹ کے اندر بیٹھے رام للا کو 27سال بعد فائبر کے بلٹ پروف مندر میں شفٹ میں ہونگے ۔شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے نے بتایا کہ رام للا کو چیتر نو رام سے ایک دن پہلے یعنی 24مارچ کو ٹینٹ سے نکال کر فائبر کے مندر میں شفٹ کیا جائے گا اس مندر کو خاص طور سے کولکاتہ میں تیار کرایا گیا ہے مندر کو بلٹ پرورف شیشے سے بنایا گیا ہے رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر پوری ہونے تک رام للا فائبر کے اس مندر میں ہی رہیں گے آپ کو بتا دیں کہ دسمبر میں 1992سے ہی وہ ٹینٹ میں برجمان ہیں ۔ٹرسٹ کی دوسری میٹنگ رام نومی کے بعد چار اپریل کو ایودھیا میں ہوگی ۔اس کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔اس میٹینگ میں رام مندرٹرسٹ کے سبھی ممبران کے ساتھ ہی ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ انوج کمار جھا بھی موجود رہیں گے ۔اس سے پہلے ٹرسٹ کی ایک میٹنگ دہلی میں ہو رہی ہے اس سے پہلے ایودھیا رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے دوسرے ٹرسٹ کی ڈاکٹر انل مشر ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ انوج جھا سنیچر صبح رام جنم بھومی مندر استھل پہنچے اور دفتر کے لئے رام کچہری مندر کا معائنہ کیا ۔اور ایک دفتر کھولنے کے لئے ٹرسٹ کا ایودھیا میں جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔رام جنم بھومی اینٹی گیٹ کے پاس واقع رام کچہری مندر میں ٹرسٹ کا دفتر ہوگا آخر برسوں کے انتظار کے بعد ایودھیا میں شاندار شری رام للا کے عظیم الشان مندر بنانے کی کارروائی آگے بڑھی ہے بہت جلد ایودھیا میں کروڑوں لوگوں کی آستھا کی علامت شری رام للا کا شاندار مندر دیکھنے کو ملے گا ۔جے شری رام

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!