کمیڈین کنال کامرا پر ائیر لائنوں نے لگائی پابندی

انڈگو ائیر لائن اور ائیر انڈیا کے بعد اسپائس جٹ اور گو ائیر نے بھی بدھ کے روز کامیڈین کنال کامرا پر ہوائی سفر پر روک لگا دی کامرا نے منگل کے روز انڈگو کی لکھنﺅ ممبئی پرواز میں ری پبلک ٹی وی کے مدیر ارنب گوسوامی کو مبینہ طورپر پریشان کیا تھا ۔ائیر انڈیا کے ترجمان نے کہا تھا کہ ائیر لائن کی انٹرنل کمیٹی معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور مناسب کارروائی کرئے گی ایسا ہی بیان وستارا ائیر لائن نے دیا ہے روک لگانے کے بعد کنال نے طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ مودی جی کیا میں چل سکتا ہوں یا اس پر بھی پابندی ہے ؟انہوںنے ٹوئٹ کے ساتھ رونے والی ایموجی بھی لگائی ہے ٹوئٹر پر دئیے گئے بیان میں کامرا نے کہا کہ پرواز (ممبئی ،لکھنﺅ )میں کبھی ایسا نہیں ہوا جب انہوںنے کیبن کے عملے کی ہدایت کی تعمیل نہ کی ہو کامرا نے کہا کہ میں نے کبھی سفر کرتے وقت کس مسافر کی سیکورٹی کو خطرے میں نہیں ڈالا میں نے صرف صحافی ارنب گوسوامی کے غرور کو چوٹ پہنچائی ہے اور ہوائی کرنے پر روک لگانا ان کے لئے حیران کرنے والی بات نہیں ہے ۔دفعہ 19کے تحت اظہار رائے کی آزادی کا حق استعمال کرنے پر مجھے عارضی پابندی لگائی ہے ۔میں نے کبھی نا پسندیدہ برتاﺅ نہیں کیا اور ایساکبھی نہیں ہوا جب میں نے کیبین عملے کے الزامات کی تعمیل نہیں کی ہو وزیر ہوا بازی ہردیپ پوری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کی دیگر ائیر لائنوں کو اس طرح پابندی لگانے کی صلاح دی انہوںنے کہا کہ قابل اعتراض برتاﺅ جو اکساوئے والا ہو اور جہاز کے اندر بد امنی پیدا کرتا ہو وہ پوری طرح سے نا قابل قبول ہے ہوائی سفر کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے والا ہے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟