رئلائنس نے ہائی کورٹ میں سرکار کو سنائی کھری کھوٹی

ایشیا ءکے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کی پراپرٹی میں 17ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے 2019میں اس کا کل اثاثہ بڑھ کر 61ارب ڈالر ہو گیا پچھلے سال مکیش امبانی کی قسمت چمکانے میں ان کی کمپنی رئلائنس انڈسٹریز کے شہروں میں سب سے زیادہ اچھال کا سہرا جاتا ہے ۔جس میں 40فیصدی تیزی درج کی گئی اور اس کی دوگنی تیزی سے رئلائنس انڈسٹریز کے شیئر بڑھے ایسا کم ہی سننے اور دیکھنے کو ملتا ہے کہ ایشیاءکے سب سے امیر شخص کسی طرح کے مقدمے میں پھنسے ہوں اور یہ بھی کم سننے کو ملتا ہے کہ رئلائنس اور مکیش امبانی نے کھل کر مرکزی حکومت کی مخالفت کی ہو رئلائنس نے دہلی ہائی کورٹ میں سعوری عرب کی کمپنی ارامکو کے ساتھ 15ارب ڈالر کے سودے پر روک لگانے کی مرکزی حکومت کی دائر عرضی کی مخالفت کی ہے قابل ذکر ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے رئلائنس انڈسٹریز اور اس کے ساجھیدار بریٹیش گیس کمپنی کو اپنے اثاثے کے بارے میں جانکاری دینے کو کہا ہے مرکزی سرکار نے ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں دونوں کمپنیوں کو نہ بیچنے کے ہدایت دینے کی درخواست کی ہے سرکار ان دونوں کمپنیوں کو اپنے اثاثے بیچنے سے دور رکھنے سے متعلق حکم دینے کے لئے عدالت گئی ہے ۔مرکزی سرکار کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے اسے 3.5ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں کی یہ رقم بغیر کاغذی اور تاپتی کے پروڈکشن ساجھیدادی ایگری منٹ معاملے میں ثالثی عدالت کے مرکزی سرکار کے حق میں دئے گئے فیصلے کے تحت کی جانی تھی مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ رئلائنس بھاری قرض کے بوجھ میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی اپنے اثاثوں کو بیچنے یا منتقل کرنے کی کارروائی میں ہے ایسا وہ اس لئے کر رہی ہے کہ غیر منقولہ و منقولہ اثاثوں میں تیسرے فریق کو لا رہی ہے رئلانس اگر پراپرٹی کی فروخت کر دیتی ہے تو ثالثی عدالت کے فیصلے کو عمل میں لانا مشکل ہوگا ۔2019اگست میں آر آئی اے ایل نے کہا کہ تھا کہ سعودی کمپنی ارامکو نے 15ارب ڈالر میں کمپنی کے پیٹرولیم و کیمکل بجنس میں 20فیصد حصے داری خریدنے سے متعلق غیر مجاز معاہدہ کیا سرکار نے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے دلیل دی تھی کہ رئلائنس اور اس کے حصہ داروں سے 3.5ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔رئلائنس نے سرکار کو عرضی کی عرضی کے خلاف پیش حلف نامے میں کہا ہے کہ سرکار کا یہ دعوی غلط ہے کہ کسی بھی ثالثی یا عدلیہ نے کمپنی اور اس کے ساجھیداروں کے خلاف کوئی قطعی فیصلہ نہیں سنایا ہے مقدمہ چل رہا ہے دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے جیسے میں نے کہا کہ ایسا قدم بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے کہ رئلائنس اور مکیش امبانی کسی طرح کے قانونی تنازعہ میں پڑے اس معاملے میں رئلائنس کا سرکار کے خلاف جانا اور بھی چونکانے والی بات ہے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!