میں مود ی سرکار نے کیے تابڑ توڑ فیصلے
دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ مرکز میں اقتدار میں آئی مودی سرکار نے 6مہینے میں تابڑ توڑ فیصلے لیکر ہل چل مچادی لوک سبھا چناو ¿ 2019سے پہلے پاکستان کے اندر بالا کورٹ میں ائیر اسٹرائک کرکے سنسنی پھیلانے کے بعد اقتدار میں لوٹنے پر مودی نے ایک کے بعد ایک سیاسی -سماجی فیصلے کئے متنازعہ تین طلاق کی روایت کو ختم کرنے کیلئے قانون بنایا ۔جو کام پچھلی دہائیوں سے نہیں ہو سکا جموں کشمیر میں آرٹیکل 370کوہٹانے کا کام کرڈالا ۔شہریت ترمیم بل پاس کرانا مودی سرکار کی گزرے 2019سال کے اہم کارنامے رہے اسی کے ساتھ این آر سی کا اعلان بھی ہو گیا جس کی پورے دیش میں زبردست مخالفت بھی ہورہی ہے پورے دیش میں خدشات ہو رہے ہیں خاص کر اقلیتوں میں عدم تحفظ کا جذبہ پنپ رہا ہے جگہ جگہ لمبے مارچ ہورہے ہیں اور تمام طالب علم اس کی مخالفت میں سڑکوں پر اترآئے ہیں ۔پچھلے ساڑے چار سال کے عہد کے آخری سال میںانترم بجٹ پیش کر عام چناو ¿ ہوا۔پاکستان کی سرحدمیں بمب برسا کر ہمت کا مظاہر ہ کیا اور جتا دیا کہ بھارت اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔مئی 2019میں ختم ہوئے عام چناو ¿ میں 307سیٹیں جیت کر اکثریت سے اقتدار میں لوٹے وزیر اعظم نے ایک سے بڑھ کر ایک فیصلہ لینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیںدکھائی۔جموں کشمیرسے آرٹیکل 370اور 35Aکو ہٹانے کیلئے بھارتیہ جن سنگ کے بانی ڈاکٹر شیامہ پرساد مکھرجی نے 1952میں تحریک شروع کی تھی۔بھاجپا کے اہم ایجنڈے میں تین اشوجن میں آرٹیکل 370ہٹانا رام مندر کی تعمیراور یکساں سول کورٹ شامل تھا مودی سرکار نے تین طلاق کو ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے بل پاس کراکر بڑا کارنامہ انجام دیا کیونکہ پچھلے عہد میں تین بار کوششیں ہوئیں لیکن پاس نہیں ہوسکا تھا ۔اب سی اے اے قانون مودی سرکارنے غیر ملکی شرنارتھیوںجو افغانستان ،پاکستان اوربنگلہ دیش سے مذہبی زیادتی کا شکار ہوکر بھارت میں ہیں کو شہریت دینے کیلئے شہریت ترمیم قانون بنایا چناو ¿ سے پہلے کسانوں کو چھ ہزارروپئے مالی امداد دی اب کل 12کروڑ کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا دیش کی معیشت کو 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کیلئے مودی سرکار نے 10بینکوںکا انضمام کر بڑے بینک بنانے کا فیصلہ لیا اس سے بینکنگ سیکٹر و بینکوں کے سسٹم میں بہتری آئے گی اور بینکوں کے بے وجہ خرچہ بچیں گے انگریزوں کے زمانے سے چلا آرہا موٹر ایکٹ میں تبدیلی کرنا اور تمام بوسیدہ لیبر قانون کو ختم کرنا ان کی جگہ لیبر کوڈ لانا ۔پانی کے مسئلے پر توجہ دینے کیلئے جل پاور وزارت کا قیام کرنا ،ریلوے کی آٹھ سروسز کو ملا کر ایک سروس اتھارٹی بنانا شامل ہے ۔چندریان 2کی لانچنگ بڑا کارنامہ رہا لیکن یہ مشن بدقستمی سے پورا نہ ہو پایا سال کے ختم ہوتے ہوتے مودی سرکار کو شہریت قانون کو لیکر اپوزیشن اور اقلیتوں کی ناراضگی جھیلنی پڑ رہی ہے جوسڑکوں پر اترے ہوئے ہیں کئی جگہوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہونچانے کے واقعات بھی ہوئے ہیںوہیںطلبہ میں دیش کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے بھاری ناراضگی ہے طلبہ کو سڑکوں پر اترنا پڑا بے روزگاری گرتی پیداوار،نوکریوںمیں تھوک کے بھاو ¿ میں چھٹنی مودی سرکار کی اقتصادی ناکامی ظاہر کرتا ہے کل ملا کر مودی سرکار نے کئی اچھے فیصلے بھی کئے اور کچھ متنازعہ فیصلے بھی لئے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں