!انٹارٹیکاسے بھی ٹھنڈا دراس،لندن سے بھی ٹھنڈی دہلی
نارتھ انڈیا میں پہاڑوں سے لیکر میدانوں تک ٹھٹھرتی سردی کا قہر جاری ہے لداخ کا دراس خطہ جمعرات کو ساو ¿تھ پول کے انٹارٹیکا سے بھی ٹھنڈا رہا وہیںدہلی کی را ت بھی لندن سے زیادہ سرد رہی ۔دراس میں کم ازکم درجہ حرارت نفی 30.2ڈگری درج کیاگیا جبکہ انٹارٹیکا کا درجہ حرارت نفی 26ڈگری رہا اسی طرح دہلی کے پالن میں درجہ حرارت لڑک کر 5.4ڈگری پر پہونچ گیا ادھر برطانیہ کی راجدھانی لندن میں درجہ حرارت کم از کم 6ڈگری درج کیاگیا دہلی کی سردی میں 118سال میں دوسرے ٹھنڈے دسمبر کا ریکارڈ توڑا 1901کے بعد 1997میں سب سے سرد دسمبرتھا جبکہ اس مہینہ کا اوسطاً درجہ حرارت 17.3ڈگری رہا اس سال اب تک دسمبر کا اوسط درجہ حرارت 19.85ڈگری رہا جو 31دسمبرتک 19.15ہو سکتا ہے ۔سردی کا ستم جھیلنے والوں کیلئے یہ خبر ستم ڈھانے والی ہے سال کے آخیر سے اور اگلے سال کی شروعات تک ہماچل خطہ میں بھاری برف باری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اس کا سیدھا اثر پہلے سے لوگوں کو بدحال کر چکی دہلی کی سردی پربھی پڑ سکتا ہے آج دہلی میں سب سے ٹھنڈا دن رہا اوسط کم از کم درجہ حرارت 4.2ڈگری سیلسیس درج کیاگیا جبکہ آیا نگر میں سب سے کم 3.6ڈگری تھا ۔محکمہ موسم کی نارتھ جون میعاتی یونٹ کے چیف ڈاکٹرکلدیپ سریواستو نے بتایا کہ شمالی حصوں میں پہاڑوں میں برف گرے گی جس کا اثر میدانی علاقوں میں پڑے گا پہاڑوں سے آنے والی ہوائیںدہلی این سی آر کو ٹھنڈا کردیںگی ابھی کشمیر ہماچل پردیش ،جھارکھنڈ میںبرف باری نہیں ہورہی ہے اس کے باوجود وہاں سے ٹھنڈی ہواو ¿ں نے دہلی کادرجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گرادیا ہے نئے سال کے آغاز پر برف باری کا لطف اٹھانے والے سیلانی ،شملہ ،سری نگر،کفری ،کلومنالی ،نینی تال ،مسوری جاسکتے ہیں یہی سردی کا سب سے ٹھنڈا مہینہ ہے ۔صبح ساڑھے آٹھ بجے سب درجن میں دھند چھ سو میڈر اور پالم میں سات سو میٹر ریکارڈ کی گئی کل بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کااندازہ ہے 31دسمبر کو بارش ہو سکتی ہے نئے سال یعنی ایک جنوری کوبھاری بارش کا امکان ہے ا ن دودنوںمیں درجہ حرارت 6ڈگری اور زیادہ 16ڈگری سیلسیس تک جا سکتاہے اتنی ٹھنڈ کے سبب بہرحال ٹھنڈ کم ہو گئی ہے نارتھ ایسٹ میں کہرے کے سبب ٹرینیں بھی لیٹ ہو رہی ہیں ۔کل ملا کر دہلی میں سردی زبردست پڑ رہی ہے خود کو بچا کر رکھیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں