!فارمولا ون ،کرکٹ اسٹیڈیم کا پلاٹ الاٹمینٹ کینسل

کریٹر نوئیڈا میں واقع جے پی اسپورٹ سٹی کا الارٹ مینٹ منسوخ کردیا گیا یہ الاٹمینٹ منسوخ کئے جانے کا فیصلہ سنیچر کو یمنا اتھارٹی کے 66ویں بورڈ میٹنگ میں لیا گیا ۔جے پی اسوسی ایٹس پر اتھارٹی سمیت بائرس کا 864کرو ڑ روپیا بقایا ہے جس کے لئے جمنا اتھارٹی نے جے پی اسوسی ایٹس اور اس کی معاون کمپنیوں کو نوٹس دیا تھا ۔جے پی اسپورٹس سٹی میں انٹرنیشنل سرکٹ بھی ہے جس پر گزشتہ تین بار فارمولا ون ریس نکالی گئی تھی اس کے علاوہ یہاں انٹرنیشنل اسٹیڈیم و ہاکی اسٹیڈیم بھی بنانے کی تجویز ہے ۔اتھارٹی نے کمپنی کو ایس ای زیڈ پروجیکٹ کے تحت ایک ہزار پندرہ ایکڑ زمین الاٹ کی تھی جس میں جے پی اور دیگر کمپنیوں کو 1500ایکڑ زمین بیچ چکی ہے ۔کمپنی پر رقم بقایا ہے کئی بار نوٹس جاری کرنے باد بھی کمپنی پیسہ جمع نہیں کر رہی تھی 30جون کو جمنااتھارٹی بورڈ کی میٹنگ میں ایک مہینہ کی مہولت دی گی تھی اور خبر دار کیا گیاتھا ایک ماہ کے اندر پیشہ نا جمع کرنے پر زمین کی الاٹ مینٹ منسوخ کر دی جائے گی اس وارننگ کے باد جے پی گروپ نے 100کروڑ روپئے اتھارٹی میں جمع کرادئے اس کے بعد الاٹ مینٹ منسوخ نہیں کیا گیا تھا ۔ایس ڈی زیڈ کابقایا جمع کرنے کیلئے باقی رقم کیلئے مہولت دی گئی تھی لیکن وہ جمع نہیں کی جس وجہ سے زمین کا الاٹ مینٹ کینسل کر دیا گیا یہ انتہائی بد قسمتی کی بات ہے کہ اتنی شاندار اسپورٹس فیسلٹی کا پیشوں کے قلت کے سبب یہ حالت ہو رہی ہے پورے دیش میں ایک ہی فارمولا ون سرکٹ ہے اور یہاں تین بار بین الاقوامی سطح کے ریس فارمولا ون ہو چکی ہے اس بدھ سرکٹ کو میں نے بھی دیکھا ہے امید کی جاتی ہے کہ اس کی دیکھ بھال کا پورا انتظام پروفیشنلی طور پر ہینڈل کیا جائے گا ۔ہمیں ہرحالت میں اسپورٹس کمپلیکس کی اچھے سے دیکھ بھال کرنی ہوگی ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!