مودی پر برسے کیجریوال، شتروگھن اور یشونت سنہا

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو صبح جمنا ندی کے کنارہ عثمان پوتیسرا پشتہ کے گڑھی مانڈو سے میگا شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے دہلی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دہلی کی آلودگی سے لڑنے کے لئے اس مہم کو جن آندولن بنادیں۔ ہر دہلی کے باشندے اپنے گھر کے آس پاس ایک پودا ضرور لگائیں۔ دلچسپ یہ ہے کہ دہلی میں چلے اس ایک روزہ میگا ابھیان میں ایک ساتھ 643 مقامات پر پودے لگائے گئے۔ سرکار کی کوشش تھی کہ ایک دن میں پانچ لاکھ پودے لگائے۔ اس میں سرکار کی طرف سے نشان زد جگہوں پر آر ڈبلیو اے، اسکولی بچوں، بازار کی انجمنوں نے بھی حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے اکیلے گڑھی مانڈو و اس کے قریبی علاقوں میں پروگرام میں 8 لوگوں نے قریب 6 ہزار پودے لگائے۔ ادھر مشن 2019 کیلئے زمین تیار کرنے میں لگے اروند کیجریوال اور ان کی عام آدمی پارٹی کی سہارنپور سے شروع ہوئی جن ادھیکار پد یاترا سنیچر کو ہی نوئیڈا آکر ختم ہوئی۔ رم جھم بارش کے درمیان کیجریوال وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جم کر برسے۔ وہیں فلمی ایکٹر و بھاجپا ایم پی شتروگھن سنہا اور سابق وزیر مالیات یشونت سنہا نے بھی کیجریوال کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے سرکار پر جم کر نکتہ چینی کی۔ شتروگھن سنہا نے کیجریوال کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے اپنی ہی پارٹی کے خلاف مورچہ کھول دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 56 انچ کا سینا ہے اور نہ ہی میں من کی بات کرتا ہوں میں تو صرف اپنی دلی کی بات کرتا ہوں۔ جنتا پوچھتی ہے کہ آپ بھاجپا کے خلاف کیوں بولتے ہیں تو میں جواب دیتا ہوں بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی میں ہوں لیکن اس سے پہلے میں بھارت کی جنتا کا ہوں۔ میں جنتا ہوں پارٹی سے پہلے دیش ہوتا ہے۔ مودی سرکار نے کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا، نوٹ بندی کی گئی تو99.3 فیصد پیسہ بینکوں میں واپس آگیا ہے لیکن کالا دھن کہاں ہے؟ کالا دھن تو واپس نہیں آیا دوستوں کے پاس چلا گیا۔ بھاجپا چھوڑ چکے سابق وزیر یشونت سنہا نے بھی پی ایم مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ دیش کی سیاست بدل رہی ہے۔ سب سے بڑی تبدیلی کچھ نیتاؤں کی جھوٹ بولنے کی عادت سے آئی ہے۔ دیش کی جنتا اب جھوٹ کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ دیش کے اعلی عہدہ پر بیٹھے شخص حالات کو جانتے ہوئے بھی جان بوجھ کر جھوٹ بول رہا ہے۔ ایسا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ دیش آج تبدیلی چاہتا ہے۔ وزیر اعظم جنتا کو یہ بتائیں کہ 540 کروڑ روپے کے جنگی جہاز 1600 کروڑ روپے میں کیوں خریدا گیا۔ ہم شری کیجریوال کے شجرکاری مہم کی تعریف کرتے ہیں آخر کسی نیتا نے تو آلودگی سے لڑنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے۔ دہلی کی جنتا کو اس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔ ہر شخص اپنے گھر کے پاس ایک پودا لگائے تاکہ ہماری دہلی میں اور ہریالی ہو اور آلودگی گھٹے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!