2019کی تیاری میں لگی عآپ پارٹی میں بحران

جہاں ایک طرف عام آدمی پارٹی آنے والے لوک سبھا چناؤ میں لگی ہوئی ہیں وہیں پارٹی کے پنچاب یونٹ میں بھاری پھوٹ پڑ گئی ہے ۔پنچاب سے پچھلے لوک سبھا چناؤ میں 4ایم پی چن کر آئے تھے اب پنجاب اسمبلی پارٹی کے ناراض ممبر اسمبلی سکھ پال سنگھ کھیڑا کی جانب سے بھٹنڈہ میں منقعد سمیلن کی کامیابی نے پارٹی قیادت کی نیند اڑا دی ہے ۔ پارٹی کو قطعی امید نہیں تھی کہ بغیر اس کی مرضی سے منعقدہ سمیلن کامیاب ہوجاگا ۔پنجاب تنازعہ نے جہاں لیڈر شپ کے لئے نئی سردردی کھڑی کردی ہے وہیں پارٹی کا پورا حساب کتاب بگاڑ کررکھ دیا ہے ۔اس کے چلتے آنے والے لوک سبھا چناؤ میں نقصان ہونے کی گنجائش بڑ ھ گئی ہے ۔تنازعہ کے سبب پارٹی کی حکمت عملی متاثر ہوئی ہے اور ورکروں حوصلہ گراہے ۔عآپ لیڈر شپ کو یہ احساس بالکل بھی نہیں تھا کہ پنجاب تنازعہ اتنا طول پکڑے گا ۔پنجاب یونٹ میں پیدا پھوٹ پڑ نے جیسی صورتحال پر دہلی او رپنجاب میں نیتا غور خوض میں لگے ہوئے ہیں اور 6دیگر ممبران کے ذریعہ خود کو الگ گروپ اعلان کرنے کے بعد ریاستی یونٹ میں دو گروپ ہونے کا خطرہ بڑھا ہے ۔اس لئے دہلی میں پنجاب کے لیڈروں سے بات چیت کے بعد یکجہتی کا راستہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے کھیرا اور ان کے ساتھی ممبران اسمبلی نے اپنے آپ کو الگ کرلیا ہے ۔ساتھ ہی عآ پ کے پنجاب تنظیمی ڈھانچہ کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ ممبر ان اب دہلی میں پارٹی کے چیف اروندکیجریوال اور لیڈروں کی ہدایت کی تعمیل نہیں کریں گے ۔یہ ممبران اسمبلی اب اپنی مرضی سے کام کریں گے ۔اس سے پارٹی کی ریاستی یونٹ میں گروپ بندی او ربڑھ سکتی ہے ۔کھیرا اور دیگر نے ابھی پارٹی نہیں چھوڑ ی ہے انھوں نے ایسا دل بدل قانون سے بچنے کے لئے کیا ہے ۔آپ لیڈ رشپ کے لئے ریاست پنجا ب خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ اس لئے پنجاب یونٹ میں بغاوت فکر مند ہیں ۔وہ نہ تو تنازعہ سلجھا پارہے ہیں او رنہی بغاوت کرنے والے اسمبلی ولیڈرں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہمت نہیں کرپارہے ہیں ۔لگتاہے کھیرا گروپ پارٹی لیڈر شپ کو خود نکالنے کے لئے مجبور کررہے ہیں دہلی میں عام آدمی پارٹی لیڈر شپ کے لئے راحت کی بات یہ ہے باقی 13ممبران اسمبلی فی الحال کھیرا کے ساتھ نہیں گئے ہیں ۔پارٹی لیڈر شپ حالات کو سنبھالنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے اسکا خیال ہے کہ پنجاب کا اثر دیگر ریاستوں میں نہ پڑے اور آنے والے چناؤ کے پیش نظر غلط پیغام نہ جائے ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!