کیا بند ہوسکتا ہے2000 روپئے کا نوٹ

نوٹ بندی کتنی خطرناک ثابت ہوئی تھی یہ جنتا ابھی تک بھولی نہیں ہے اور اب 2000 روپئے کے نئے نوٹ کو لیکر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ریزرو بینک نے یا تو بڑی تعداد میں دو ہزار روپئے کے نوٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے یا پھر اس کی چھپائی بند کردی گئی ہے۔ بھارتیہ اسٹیٹ بینک کی ایکوفلیش رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہے کہ لوک سبھا میں حال ہی میں پیش کئے گئے اعدادو شمار سے اگر ریزرو بینک کی سالانہ رپورٹ میں دئے گئے اعدادو شمار کا ملان کیا جائے تو یہ پتہ چلا ہے کہ مارچ2017 تک بینکنگ مشینری میں جاری چھوٹی رقم والے نوٹوں کی کل مالیت 3501 ارب روپئے تھی اس لحاظ سے 8 دسمبر کو معیشت میں دستیاب کل کرنسی میں سے چھوٹے نوٹوں کی ویلیو ہٹانے کے بعد ہائی ویلیو زمرے کے نوٹوں کی کل ویلیو 13324 ارب روپئے کے برابر ہونی چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں وزارت مالیات کے ذریعے دی گئی معلومات کے مطابق 8 دسمبر کی پوزیشن کے مطابق ریزرو بینک نے 500 روپئے کے 1695.7 کروڑ نوٹ چھاپے جبکہ 2000 روپئے کے 365.40 کروڑ روپئے کے نوٹوں کی چھپائی ہوئی۔ دونوں ویلیو کیٹگری کے نوٹوں کی کل مالیات 15787 ارب روپئے بیٹھتی ہے۔ ایس بی آئی گروپ کے چیف معاشی مشیرسمیا کانتی گھوش کے ذریعے لکھی گئی اس رپورٹ کے مطابق، اس کا مطلب ہے کہ بڑی مالیت کیٹیگری کے باقی بچے 2463 ارب روپئے کے نوٹ ریزرو بینک نے چھاپے تو ہیں لیکن انہیں بازار میں جاری نہیں کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی بنیاد پر یہ مانا جاسکتا ہے کہ 2463 ارب روپئے کی کرنسی چھوٹی رقم کے نوٹوں میں کافی چھاپی گئی ہو۔ مرکزی بینک نے اس درمیان اتنی رقم کے 50 اور 200 روپئے کے نوٹوں کی چھپائی کی ہو۔ رپورٹ کے مطابق 2000 روپئے کے نوٹ سے لین دین میں ہورہی دقتوں کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ریزرو بینک نے یا تو 2000 روپئے کے نوٹ کی چھپائی روک دی ہے یا کم کردی ہے۔ رائج دستیاب کل کرنسی میں چھوٹی رقم کے نوٹوں کا حصہ ویلیو کے حساب سے 35 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے پچھلے سال 8 نومبر کو 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو چلن سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ نوٹ تب چلن میں جاری کل کرنسی کا 86 سے 87 فیصد تھے۔ اس سے نقدی کی کمی ہوئی اور بینکوں میں چلن سے ہٹائے گئے نوٹوں کو بدلنے یا جمع کرنے کو لیکر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ اس کے بعد ریزرو بینک نے 2000 روپئے ویلیو کے نئے نوٹ کے ساتھ 500 روپئے کابھی نیا نوٹ جاری کیا تھا۔ اس کے بعد ریزرو بینک نے 200 روپئے کا بھی نوٹ جاری کیا۔ 2000 کے نوٹ بند کرنے کی قیاس آرائیوں کی ابھی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟