غیرمستحکم پاکستان بڑھائے گا بھارت کی فکرمندی

پنامہ گیٹ کانڈ میں پاکستان سپریم کورٹ کے ذریعے پی ایم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے تاریخی فیصلے کے بعد پیدا ہوئے ماحول پر ہندوستان کو چوکس رہناہوگا۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بڑھنے سے بھارت کا فکرمندہونا فطری ہے۔ نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ان کا سب سے زیادہ اثر رکھنے والے پنجاب صوبے سمیت پورے پاکستان پر دبدبہ رہا ہے۔ انہیں نااہل قراردینے کے بعد نہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) میں بلکہ دیگر اپوزیشن پارٹیوں میں بھی ان کے قد کے آس پاس بھی پہنچنے والا کوئی لیڈر نہیں ہے۔ ایسے میں پاکستان کے جمہوری نظام میں تاریکی پیدا ہوگی اور فوج خودکو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔ ایک غیر مستحکم پاکستان فطری طور سے بھارت کی فکرمندی بڑھائے گا۔ شروع سے ہی ذہنی طور سے بھارت مخالف پاکستانی فوج نے جب جب جمہوریت کے مضبوط ہونے کی حالت دیکھی اسے کچل ڈالا۔ اسی وجہ سے خود نواز شریف بطور وزیر اعظم اپنی تیسری میعاد پوری نہیں کرپائے۔ ڈپلومیٹک مبصر مانتے ہیں کہ نئے وزیراعظم گھریلو مشکلات سے توجہ ہٹانے اور فوج کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کشمیر میں تشدد کو بڑھاوا دینے اور سرحد پردہشت گردوں کی دراندازی تیز کرنے کے لئے فوج کو فری چھوٹ دے سکتے ہیں۔ حالانکہ تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ نواز شریف پاکستان میں بھارت مخالف آتنک وادی گروپوں پر نکیل کس پانے میں کامیاب نہیں رہے تھے لیکن بین الاقوامی دباؤ میں ان کی سرکار کو حافظ سعید کو نظربند کرنا پڑا۔ آتنکی گروپوں پر کارروائی کو لیکر امریکہ کا دباؤ بھی نواز شریف پر بنا ہوا تھا لیکن نئی سرکار میں فوج کا دخل بڑھتا ہے تو کٹر پسند عناصر کو بھی چھوٹ مل سکتی ہے۔ کیونکہ پی اوکے میں چل رہے آتنکی کیمپ اور پاک میں سرگرم جہادی تنظیموں کو پاک فوج اور آئی ایس آئی کی کھلی مدد ملتی رہی ہے۔ پاکستانی فوج کے ساتھ آتنکی گروپوں کے ممبر کئی بار فوج کی وردی میں دیکھے گئے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ رشتوں کو بہتر بنانے کی اگر کوئی بچی کچی امید تھی اب اس کے ختم ہونے کے آثار بڑھ گئے ہیں، پٹھانکوٹ و اری حملہ کے بعد دونوں ملکوں میں مسلسل تلخی برھی ہے۔ بھارت بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کے آتنکی چہرے کو بے نقاب کرنے کی لگاتار کوشش کررہا ہے، جبکہ سرحد پار سے بھی کشمیر میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کی ہر ممکن کوشش ہورہی ہے۔ پاک فوج کا بھارت کے خلاف رخ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ تین معاملوں میں بری طرح مات کھانے کے بعد دہشت گردی کے ذریعے پچھلے تین دہائی سے درپردہ جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کے وجود کو زبردست چنوتی ہے۔ دیکھیں وہاں جمہوریت مضبوط ہوتی ہے یا فوج زیادہ حاوی ہوتی ہے؟
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!