پاکستان کی پرانی عادت چوری اور سینہ زوری
پٹھانکوٹ حملہ کی جانچ کے لئے پچھلے دنوں آئی پاکستانی ٹیم کے ذریعے وطن واپسی پر مبینہ رپورٹ سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ حکومت ہند نے آخر کیا سوچ کر اسے پٹھانکوٹ بلایا تھا؟ خبریں ہیں کہ پاک ٹیم نے اپنے یہاں جاکر رپورٹ دی ہے کہ پٹھانکوٹ حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کا ڈرامہ تھا۔ ٹیم نے کہا کہ جانچ کے دوران بھارت ایسا کوئی ثبوت دینے میں ناکام رہا جس سے ثابت ہوسکے کہ واردات کی سازش پاکستان میں رچی گئی تھی۔پاکستان کی جانچ ٹیم نے اپنے ملک لوٹنے کے بعد ابھی تک این آئی اے سے بات چیت نہیں کی ہے اس لئے بھارت سرکار نے طے کیا ہے کہ جب تک پاکستان کا سرکاری طور پربیان نہیں آجاتا تب تک پاکستانی میڈیا میں چل رہی خبروں پر کوئی رائے زنی نہیں کرے گی۔ اگر میڈیا میں آئی باتیں صحیح ہیں تو یہ واقعی تشویش کی بات ہے۔ پٹھانکوٹ حملہ کو لیکر پاک حکومت نے کافی سنجیدہ رویہ دکھایاتھا۔ خود پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے باآور کیا تھا کہ وہ اس کی جانچ میں پوری مدد کریں گے اس لئے بھارت سرکار نے اپوزیشن کی نکتہ چینی کو درکنار کرکے پاکستانی جانچ ٹیم کو پہلی بار بھارت آنے دیا۔ پٹھانکوٹ ایئربیس کا دورہ کرایا لیکن اب جے آئی ٹی کا رخ نہ صرف غیر ذمہ دارانہ لگ رہا ہے بلکہ اپنی دورنگی باتوں کی یاد تازہ کردی ہے۔ وہیں حکومت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ پاکستان حکومت کے ایک حمایتی روزنامہ کی خبر سے صرف یہی پتہ چلتا ہے کہ آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج دومنہ ہی باتیں کررہے ہیں۔ پاکستان خود ہی بے نقاب ہوگیا ہے۔ جے آئی ٹی کا رخ غیر ذمہ دارانہ لگ رہا ہے۔ کیا پاکستان نے جو ٹیم پٹھانکوٹ بھیجی تھی وہ سب ڈرامہ تھا، جو بین الاقوامی دباؤ میں آکر کیا تھا؟ کیا واقعی جانچ میں اس کی دلچسپی نہیں ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ جان بوجھ کر جے آئی ٹی کی رپورٹ پاک میڈیا میں افشاں کرائی گئی تاکہ ماحول خراب ہو اور ہند۔ پاک امن مذاکرات میں رکاوٹ ہو؟ یہ بھی تو ممکن ہے کہ طے معاہدے کے تحت پاکستانی جانچ ٹیم کے بھارت آنے کے بعد ہندوستان کی جانچ ٹیم کو پاکستان جانا ہے اور پاکستان اسے روکنا چاہتا ہے، اس لئے یہ رپورٹ لیک کی گئی ہے۔ پاکستان ویسے تو دہشت گردی کو اپنی سرزمیں سے ختم کرنے اور اکھاڑ پھینکنے کی بات اکثر کرتا رہتا ہے لیکن جب ایسا کرنے کی باری آتی ہے تو کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ خیر! پاکستان کی دوہری پالیسی ساری دنیا جانتی ہے لیکن سوال تو یہاں یہ ہے کہ حکومت ہند نے کیا سوچ کر پاک جانچ کمیٹی کو بلایا تھا؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں