مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلی بھجبل گرفتار
کروڑوں روپے کے مہاراشٹر ایوان گھوٹالے میں ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل کی گرفتاری کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کو ظاہرکرتی ہے۔ حال کے برسوں میں کئی اعلی سطحی لیڈروں کی گرفتاری یہ اشارہ بھی دیتی ہے کہ آپ اپنی پوزیشن، رتبے سے اب بچ نہیں سکتے۔ چھگن بھجبل کوئی عام لیڈر نہیں ہیں۔ مہاراشٹر جیسے اہمیت کے حامل صوبے کے سابق نائب وزیر اعلی ہیں، منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے این سی پی لیڈر سے کئی گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی اور پھر انہیں گرفتار کرلیا۔ دہلی کے مہاراشٹر سدن کی تعمیر میں مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں بھجبل کو 17 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں ان کے بھتیجے اور سابق ایم پی سمیر بھجبل کو پہلے ہی گرفتار کر جیل بھیجا جاچکا ہے۔ بیٹے پنکج سے بھی پوچھ تاچھ ہوچکی ہے۔ بھجبل اور دیگر لوگوں کے خلاف پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ جاری ہے۔ مہاراشٹر کے انسداد کرپشن بیورو نے چھگن بھجبل ، پنکج، سمیراور دیگر کے خلاف مہاراشٹر اسدن گھوٹالے میں چارج شیٹ داخل کی۔
نئے مہاراشٹر سدن کی تعمیر 100 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی تھی۔ بھاجپا ایم پی کرٹ سومیا کی شکایت کے بعد انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھجبل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھجبل خاندان کی ممبئی اور نوی ممبئی میں دو پراپرٹی سیل کرکے 114 کروڑ روپے کی برآمدگی کی ہے۔چھگن بھجبل پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں پوچھ تاچھ کے لئے ہنسے ہوئے داخل ہوئے تھے لیکن منگلوار کو کورٹ میں پیشی کے دوران ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ بھجبل نے الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی سرکار کے بدلے کی سیاست کا شکارہوئے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھجبل نے پیشی کے دوران روتے ہوئے کہا میرے خلاف کچھ بھی نہیں ہے، میں نے ان کے سارے سوالوں کا جواب دے دیا ہے، میں نے 50 سال تک سماج کی سیوا کی ہے لیکن انہوں نے مجھے گرفتار کیا ہے۔ اچھا کام کرنا کیا جرم ہے؟ بتادیں چھگن کے بیٹے پنکج کے نام پر ناسک میں 100 کروڑ روپے کا بنگلہ ہے۔ پنے میں بھی کروڑوں کی جائیداد ہے بھجبل پر دہلی میں مہاراشٹر سدن کی تعمیر میں رشتے داروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ انہوں نے 52 کروڑ روپے کا ٹھیکہ152 کروڑ روپے میں دیا۔
بچپن میں چھگن بھجبل ممبئی کے مام کھالا سبزی منڈی میں اپنی ماں کے ساتھ سبزی اور پھل بیچا کرتے تھے۔مکینیکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کے بعد وہ پہلے بال ٹھاکرے کی شیو سینا سے جڑے اور1991 ء میں کانگریس میں چلے گئے۔بعد میں شرد پوار کی پارٹی این سی پی میں شامل ہوگئے۔چھگن بھجبل کی گرفتاری سے صاف سندیش ہے کہ کوئی کتنا بڑا لیڈر ہو مگر قانون کے سامنے وہ ایک ملزم ہے۔

(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں