آئی ایس کی پہلی مہلا ایجنٹ کی گرفتاری

مسلمانوں کو ابو البغدادی جو آئی ایس کا چیف ہے،کو اپناآدرش بنانا چاہئے۔ غیر مسلموں کو زبردستی اسلام مذہب میں داخل کرو تو اللہ تمہیں جنت میں مقام عطا فرمائیں گے۔ یعنی اللہ تمہیں جنت میں جگہ دیں گے۔ اس طرح کی آگ اگلنے والے پیغام پچھلے کچھ دن پہلے گرفتار ہوئی اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے لئے کام کررہی خاتون افشا ں جبیں کی فیس بک وال پر پڑھے ہیں۔ عراق اور شام میں اپنی جڑیں جما چکی خطرناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس کیلئے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون افشاں جبیں کو متحدہ عرب امارات سے بھارت ڈیپورٹ کئے جانے کے بعد حیدر آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ افشاں جبیں عرف نکول جوزف جو آئی ایس کے لئے آن لائن بھرتی کرتی تھی، کو اس کے شوہر اور تین بیٹیوں کے ساتھ جمعرات کو دوبئی سے بھارت بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے شوہر کی پہچان دیویندر بترا عرف مصطفی کے طور پر ہوئی ہے۔ بھارت پہنچنے کے بعد مہلا کو حیدر آباد پولیس نے جمعہ کے روز راجیو گاندھی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا۔ اس خاتون کے تار آئی ایس سے جڑے ہونے کا انکشاف اس وقت جنوری میں ہوا تھا جب حیدر آباد ہوائی اڈے سے دوبئی روانہ ہوتے وقت گرفتار کئے گئے ایک لڑکے ٹیکنو کریٹ سلمان معین الدین نے اس بارے میں جانکاری دی تھی۔ تقریباً30-35 سال کے معین الدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ خود کو نکی جوزف نامی برطانوی شہری بتانے والی ایک خاتون اسے آن لائن ملی تھی اور بتایا تھا کہ وہ سلمان سے پیار کرتی ہے۔ اس دوران اس نے پولیس کو یہ بھی بتایا تھا کہ وہ عورت اس کے ساتھ بھاگ کر شام جانا چاہتی ہے تاکہ سلمان کو آئی ایس میں بھرتی کیا جاسکے۔ حالانکہ سلمان معین الدین شادی شدہ ہے اور سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ہے اور پہلے آئی ایس کے لئے کام کرچکا ہے۔جبیں حال ہی میں دوبئی میں رہ رہی تھی لیکن ہندوستانی ایجنسی کو جیسے ہی اس کے بارے میں ثبوت ملے تو اس نے فوراً متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ قائم کیا اور اسے بھارت واپس بھیجوایا گیا۔ افشاں جبیں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ اس کو بھارت بھیجنے کے بعد یو اے ای نے چار اور ہندوستانیوں کو بھارت بھیجا ہے۔ آئی ایس کے لئے کام کرنے والی افشاں جبیں سے پوچھ تاچھ جاری ہے حالانکہ اس بات کا ابھی پوری طرح انکشاف نہیں ہوا کہ 37 سالہ افشاں جبیں عرف نکی جوزف آئی ایس کے کیڈروں کے سیدھے رابطے میں تھی یا نہیں۔ پوچھ تاچھ میں اس بات کا خلاصہ ہوا کہ سال2014ء میں غزہ میں واردات ہوئی تھی جس میں کافی مسلمانوں کی موت ہوئی تھی اس واقعہ کے بعد افشاں جبیں کٹر مسلمان ہوگئی اس کے بعد اس نے فیس بک پر چار گروپ بنائے اور اس پر آگ اگلنا شروع کردی اور غیر مسلموں کو بھی اسلام مذہب میں زبردستی شامل کرانے کی مہم چھیڑ دی۔وہ فیس بک پر یہ بھی مواد ڈالتی تھی کہ جہاد کے نام پر جو بھی غیر مسلم کو اسلام مذہب میں شامل کرے گا اسے اللہ جنت میں مقام عطا فرمائے گا۔ بھارت میں آئی ایس کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ اگر ہماری حکومت اور سکیورٹی ایجنسیاں چوکس نہیں ہوئیں تو برا ہوگا۔ افشاں جبیں جیسے داعش حمایتی بھارت میں بھی موجود ہیں۔کچھ سیمی جیسی تنظیم بھی آئی ایس سے ہمدردی رکھتی ہیں۔ آئی ایس اب خلیجی ملکوں میں رہ رہے ہندوستانی مسلمانوں کو شامل کرنے کی بھی مہم میں لگی ہوئی ہے۔ دنیا کے دوسرے سب سے بڑے مسلم آبادی والے بھارت سے نوجوانوں کی شمولیت سے فکر مند آئی ایس کے گرگے متحدہ عرب امارات سعودی عرب، کویت، یمن جیسے ملکوں میں یہ برسوں سے رہ رہے ہیں اور ہندوستانیوں کو اسلام مضبوط کرنے کے نام پر رجھا رہے ہیں۔اسی جھانسے میں آئی افشاں جبیں کو واپس بھیجنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے چار اور ہندوستانیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نقطہ نظر سے متحدہ عرب امارات اپنی گند کو بھارت میں دھکیلنے میں لگا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق منگل کے روز بھارت آئے چار مسلم لڑکے کیرل کے کوزی کوٹ اور ترواننت پورم کے باشندے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای میں چار اور لڑکوں کی پہچان کی گئی ہے اور آئی ایس کی طرف راغب ہونے کی فراق میں ہیں۔ دراصل یہ آٹھوں لڑکے شام میں موجودہ ایک شمالی ہندوستانی اور ایک بنگلہ دیشی کے رابطے میں تھے۔ آئی ایس کی عالمگیر سرگرمی پر نظر رکھ رہی ایجنسی کے افسر نے بتایا کہ بھارت کے مفتی اور علماؤں کی طرف سے آئی ایس کو غیر اسلامی قرار دئے جانے کے بعد اس کے گرگے بیرون ممالک میں 10سے15 سال سے رہ رہے مسلم افراد کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ اس کی کاٹ کی کوشش میں علماؤں نے آئی ایس کو غیر اسلامی انجمن قرار دئے جانے کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کاحصہ بنایا جائے گا۔
مودی اسی مہینے کے آخری ہفتے میں امریکہ جانے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یوروپ میں آئی ایس میں سب سے زیادہ بھرتی ہورہی ہے۔ اسی وجہ سے یوروپ کے کئی ملکوں کیلئے یہ تشویش اور کشیدگی کا بڑا اشو بنا ہوا ہے۔ بھارت کو آئی ایس سے اپنے دم خم پر مقابلہ کرناہوگا۔ امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے اعلان کردیا ہے کہ امریکہ آئی ایس سے مقابلہ کرنے کے لئے زمینی جنگ لڑنے کیلئے اپنی فوج نہیں اتارے گا۔ اگر بھارت یہ سوچے کے امریکہ آئی ایس کو روکنے کے لئے بھارت کی مدد کرے گا تو اپنے آپ کو دھوکے میں رکھنا ہوا۔شام میں بشرالاسد حکومت چاہے وہ جتنی بھی بری ہو آج زمین پر آئی ایس کو روکنے کی سب سے اچھی پوزیشن میں ہے۔ بھارت کو مصری اسد سرکار کی ہر ممکن مدد کرنی ہوگی۔آئی ایس کو اب روکنے کی قوت سعودی عرب وغیرہ خلیج کے دیگر ممالک میں نہیں ہے۔ ایک بات سمجھ سے باہر ہے وہ یہ ہے کہ پورے مسئلے پر ایران کا موقف ۔شیعہ ملک کے ناطے وہ اسد (شیعہ) کی سرکار کی کھل کر مدد کیوں نہیں کررہا ہے؟ آئی ایس بھارت کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ اس حقیقت کو بھارت جلد سے جلد سمجھ لے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!