سابقہ چیف انجینئر یادوسنگھ کی ڈائری سے افسروں و بلڈروں کی نیند اڑی!

نوئیڈا گریٹر نوئیڈا و جمنا ڈولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیف انجینئریادو سنگھ پر انکم ٹیکس محکمے کا شکنجہ کسنے کے بعداب شہر کے کچھ افسروں بلڈروں کی نیند اڑنا فطری ہے۔اونچے رسوخ کے چلتے طویل عرصے تک تعیناتی اور تقرری کے بعد پھر سے غازی آباد میں لوٹ آنا ، غلط فیصلے لینا اور سنگین بے ضابطگیوں کی وجہ سے کچھ افسر ہمیشہ تنازعے میں رہے ہیں۔ کچھ کو سی بی آئی جانچ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو چیف انجینئر یادو سنگھ معاملے میں انکم ٹیکس محکمے کی کارروائی سے ضلع انتظامیہ ، جی ڈی اے ،نگرپالیکا، بجلی محکمہ،ہاؤسنگ کاؤنسل، پولیس وغیرہ محکمے کے کئی ملازم اور ریٹائرڈ افسرو ں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ادھر خبر ہے یادو سنگھ کے کالے کرتوت کی ڈائری بھی سامنے آئی ہے۔ پیر کے روز لاکر سے برآمد ہوئی اس ڈائری میں یادو سنگھ کی تعیناتی و بحالی فرش سے عرش تک پہنچنے کی پوری داستان درج ہے۔اس میں ان کے مددگار افسروں اور نیتاؤں کے نام بھی درج ہیں جو ملائی کھاکر اسے ملائی دار پوسٹنگ دلاتے رہے ہیں۔ انکم ٹیکس کے افسروں نے پیر کو پوری رات اس ڈائری کے سلسلے میں یادو سنگھ اور ان کی اہلیہ کسم لتا سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ اس سے پہلے یادو سنگھ کے گھر سے بھی ایک ڈائری برآمد ہوئی جس میں کالی کمائی میں کمیشن کہاں کہاں جاتا تھایہ سب کچھ درج ہے۔پیر کو انکم ٹیکس محکمے کے افسروں نے یادو سنگھ کے سامنے ہی دہلی میں ایک لاکر کھولا تھا۔ اس لاکر سے کاروباری دستاویز کے ساتھ ہی ڈائری برآمد ہوئی تھی۔ اس ڈائری کو پڑھ کر افسر حیرت میں پڑ گئے۔ ڈائری میں لکھنؤ سے لیکر دہلی تک کی سیاست کرنے والے کچھ بڑے لیڈروں اور افسروں کے بارے میں رام کتھا درج ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیتا اور افسروں نے یادو سنگھ کی بحالی کرنے اور کمائی والے عہدوں پر تقرری کرنے ، کب اور کتنے سروس ٹیکس کی وصولی کی ہے یہ سب درج ہے۔ ہزار کروڑ کے بادشاہ یادو سنگھ نے کالی کمائی کے لئے اپنے بیٹے کا سر نیم تک بدل ڈالا تاکہ بیٹے کی گریٹر نوئیڈا اتھارٹی میں پوسٹنگ میں کسی طرح کی دقت نہ ہو۔ یادو سنگھ کا بیٹا گرینو اتھارٹی میں ایک ملائی دار عہدے پر مقرر ہے۔ اس کا نام یادو سنگھ کے سر نیم سے الگ ہے یعنی یادو سنگھ کے سر نیم میں الگ سنی یادو ہے۔ یادو سنگھ کی کالی کمائی بڑھانے میں شہر کے کئی بڑے بلڈر بھی شامل ہیں جنہوں نے موٹا پیسہ کھلا کر سستے داموں پر یادو سنگھ سے زمین الاٹ کرائی ۔اس سے جڑے کچھ دستاویز بھی ملے ہیں۔ ذرائع نے بتایا چھاپہ ماری کے دوران قریب12 بوروں میں فائلیں رکھی گئی تھیں جن میں زیادہ تر فائلیں بلڈروں کی زمین الاٹمنٹ سے متعلق ہیں۔ یادو سنگھ پرمنی لانڈرنگ کا بھی شکنجہ کس سکتا ہے۔ اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یادو سنگھ کے خلاف منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تیاری میں ہے۔ انکم ٹیکس محکمے کی ٹیم کا یادو سنگھ پر شکنجہ کسنے سے بہت سے افسروں کی نیند حرام ہوگئی ہے۔ دیکھیں آگے چل کر کیا کیا چونکانے والے انکشافات سامنے آتے ہیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!