بیدرد اور بے رحموں کی تنظیم آئی ایس آئی ایس!
آئی ایس آئی ایس کے ذریعے امریکی صحافی جیمس فالی کا قتل اس پیشے سے جڑے بڑھتے خطرے کی تازہ مثا ل ہے۔ اس انٹرنیٹ اور آن لائن دور میں دہشت گرد تنظیمیں صحافیوں کو دشمن سمجھتی ہیں اور میدان جنگ کی رپورٹینگ پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور جوکھم بھری ہوگئی ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے دو سال پہلے سیریا میں اغوا ہوئے امریکی صحافی کا سر قلم کردیا۔دہشت گردوں نے صحافی جیمس فالی کے قتل کا ایک 4 منٹ40 سیکنڈ کا ویڈیو بھی جاری کیا۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب پر بھی پوسٹ کیا گیا حالانکہ بعد میں اسے ہٹا دیا گیا۔ جیمس فالی کا سر قلم کرنے کا جو ویڈیو عراق کے دہشت گرد آئی ایس آئی ایس نے جاری کیا ہے وہ دل دہلا دینے والا ہے۔ آئی ایس آئی ایس کی بیدردی اور بے رحمی کے بارے میں تو سب پہلے سے ہی جانتے ہیں وہ ایسی تنظیم ہے جس کی بیدردی کی وجہ سے القاعدہ نے بھی اس سے رشتے توڑ لئے تھے۔ اس تنظیم نے چیتاونی دی ہے کہ ایک دوسرے امریکی صحافی کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے گا۔ جولائی کے آخر میں دی واشنگٹن پوسٹ کے ایک صحافی جیسن ریزن کو ایران میں ایک شخص نے گرفتاری وارنٹ دکھا کر اغوا کرلیا تھا ،تب سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آئی ایس آئی ایس کی ہربیدرد سرگرمی سوچی سمجھی ہوتی ہے اور اس سے جو دہشت پیدا ہوتی ہے اس کا استعمال وہ اپنی طاقت سے کہیں زیادہ اثر پیدا کرنے کیلئے کرتا ہے۔ اپنی چتورائی کے چلتے اس نے عراق اور سیریا کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کررکھا ہے جبکہ اس کے لڑاکوں کی تعداد 10 ہزار کے آس پاس ہی ہے۔صحافی جیمس فالی کو اس تنظیم نے سیریا میں اغوا کیا تھا امریکہ کے لئے پیغام نام سے جاری ویڈیو میں نارنگی رنگ کا کپڑا پہنے جیمس فالی کو ریگستان میں گھٹنوں کے بل بیٹھے دکھایا گیا ہے۔کچھ اسی طرح کی یونیفارم امریکہ کی جیل گوانتاناموبے میں بند قیدی پہنتے ہیں۔ صحافی کے دائیں طرف کھڑا نقاب پوش آتنکی انگریزی میں بولتا دکھائی دیتا ہے۔ اس کا لہجہ پوربی لندن میں بولی جانے والی بولی سے میل کھاتا ہے۔ہاتھ میں چاقو لئے دہشت گرد کہتا ہے عراق میں ہمارے لڑاکوں کے خلاف صدر اوبامہ کے ذریعے کئے گئے ہوائی حملے کے حکم کا بدلہ لینے کیلئے فالی کا قتل کیا جارہا ہے۔ویڈیودیکھنے کے بعد امریکی راشٹرپتی براک اوبامہ نے کہا صحافی جیمس فالی کے بے رحمی سے کئے گئے قتل نے پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔کوئی بھی ایشور اسلامک اسٹیٹ کے اس گھناؤنی حرکت کی حمایت نہیں کرسکتا۔ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کا نظریہ دیوالیہ ہوگیا ہے۔ ایسا نہیں کہ امریکہ نے جیمس فالی کو ان کے چنگل سے بچانے کیلئے کوششیں نہیں کیں۔ امریکہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے اوبامہ کی ہدایت پر سیریا میں گرفتار کئے گئے جیمس فالی اور دیگر امریکی شہریوں کو بچانے کے لئے خفیہ چھاپہ ماری مہم چلائی تھی لیکن یہ مشکل مہم ناکام رہی اور اسپیشل ٹیم کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ میڈیا میں یہ بھی رپورٹ آئی کہ جیمس فالی کی رہائی کے لئے آئی ایس آئی ایس نے قریب840 کروڑ روپے کا زر فدیہ مانگا تھا۔یہ زر فدیہ فالی کی خاندان اور آن لائن پورٹل گلوبل پوسٹ سے مانگا گیا تھا۔ گلوبل پوسٹ کے پریسیڈنٹ و سی ای او فلپ بالبینی کے مطابق جیمس کی رہائی کے لئے دہشت گردوں نے پہلے زرفدیہ مانگا تھا لیکن جیمس کی ہتیا سے پہلے آخری پیغام میں کوئی مانگ نہیں رکھی تھی۔ فالی گلوبل پوسٹ کیلئے ہی کام کرتے تھے۔ عراق اور سیریا کے بڑے حصے پر قبضہ کر چکے آئی ایس آئی ایس میں جیمس فالی کے قتل کے بعد ایک نیا وشواس آیا ہے اور اب اس نے امریکہ پر حملے کرنے کی تنبیہ دی ہے۔ اس کے نیتا ابو بکر البغدادی کا نشانہ امریکی ہتوں اور اگر ممکن ہوتو امریکی زمین پر حملہ کرنے کا ہوگیا ہے۔ البغدادی کا مقصد کیا ہے اور اس کا مستقبل کیا ہوگا یہ بتانا مشکل ہے۔ خلافت قائم کرنے کا اس کا مقصدتو ہوائی قلعہ ہے کیونکہ دنیا کی اکثریتی سنی مسلم آبادی اس کی حمایت میں نہیں ہے۔ سیریا ، عراق اور ایران کی شیعہ حکومتوں کو کمزور کرنے کے لئے سعودی عرب اور قطر جیسے سنی دیش آئی ایس آئی ایس کی حمایت ضرور کررہے ہیں لیکن اب یہ تنظیم ان کیلئے بھی خطرہ بنتی جارہی ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ دنیا کے سبھی ملک خاص کر ارب دیش اپنی تنگ نظری ،سیاسی مفاد کو چھوڑ کر آئی ایس آئی ایس کی دہشت کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوں۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں