حنا۔ بلاول عشق کی کہانی حقیقت یا افواہ؟


پاکستان میں کوئی نہ کوئی ہنگامہ ہوتا رہتا ہے لیکن اس بار کے ہنگامے میں تھوڑا فرق ہے۔ بنگلہ دیش کے مشہور ہفت روزہ ٹیبلائٹ’بلٹز‘ نے دعوی کیا ہے پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور پاکستان کے صدر آصف زرداری کے انتہائی مقبول بیچلر بیٹے بلاول بھٹو میں زبردست عشق جاری ہے۔ پاکستانی عوام اپنی پریشانیاں بھول کر اس خبر میں دلچسپی لینے لگی ہے۔ بتایا جاتا ہے خوبصورت پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور بلاول بھٹو کے درمیان کچھ کھچڑی پک رہی ہے۔ 34 سالہ حنا ربانی کھر کروڑپتی و بزنس مین فیروز گلزار کی بیوی ہیں اور اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں عنایا اور دینا ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اپنے سے11 سال چھوٹے بلاول سے شادی کرنے کے لئے حنا اپنے شوہر سے طلاق لینے کی تیاری کررہی ہیں۔ پھر بلاول سے شادی کے بعد ان کا سوئٹزر لینڈ میں بسنے کا ارادہ ہے۔ اخبار نے غیر ملکی میڈیا کے کچھ ذرائع کی مدد سے یہ خبر شائع کی ہے اس رشتے کی اس وقت بھنک لگی جب صدر زرداری کے سرکاری مکان میں حنا اور بلاول ایک دوسرے کے ساتھ متنازعہ انداز میں دیکھے گئے۔زرداری نے اس واقعہ کے بعد اپنے اکلوتے بیٹی کی ٹیلی فون کال کی تفصیلات چیک کی تو شاید ان کی باتوں پر بھی انہیں یہ نہیں پتہ چلا کہ دونوں ایک دوسرے کو فون کرتے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ اس رشتے سے زرداری کافی خفا ہیں۔ پچھلے سال21 ستمبر کو بلاول کی سالگرہ پر حنا نے اپنے ہاتھ سے ایک کارڈ بلاول کو بھجوایا اس میں لکھا تھا کے ہمارے رشتوں کی بنیاد پکی ہے۔ ہم جلد ہی ایک ہوجائیں گے۔ اس بار کی عید پر بھی حنا نے ہاتھ سے لکھا کارڈ بلاول کو بھجوایا۔ اس میں بھی دلچسپ انداز میں لکھا تھا ’’ہم نے اب کافی انتظارکرلیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا انتظار ختم کریں۔عید مبارک‘‘۔ اخبار کے مطابق جب ڈیڈی (زرداری) کو پتہ چلا تو انہوں نے حنا ربانی کو بلا کر کافی ڈانٹ پلائی۔ لیکن حنا نے کہہ دیا کہ آپ اپنے عہدے کو ہمارے شخصی معاملے میں نہ لائیں۔ اس نے زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ کا عہدہ تک چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ اس خبر کے بعد حنا کے شوہر گلزارنے بھی حنا کی دونوں کے درمیان ہوئی ٹیلیفون بات چیت کی نگرانی شروع کردی ہے لیکن گلزار صاحب اس معاملے میں تھوڑے سے دبے ہوئے ہیں کیونکہ دو سال پہلے ان کے اپنے رشتے اپنے ہی اسٹاف کی ایک لڑکی کے ساتھ اجاگر ہوئے تھے۔ تب مایوسی میں حنا ربانی نے نیند کی گولیاں کھا کر جان دینے کی بھی کوشش کی تھی۔ ویسے بلاول کو کچھ ڈر اس لئے نہیں لگ رہا ہے کیونکہ اپنی ماں بینظیر بھٹو کی سوئٹزرلینڈ میں واقع ہزاروں کروڑ روپے کے اثاثے کے وہ اکیلے مالک ہیں اس لئے انہیں باپ کی ناراضگی کی کوئی پرواہ نہیں اور دونوں اس سال کے آخر میں یا اگلے سال کے شروع میں شادی کرکے سوئٹزرلینڈ میں بسنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ بہرحال یہ ایک لو اسٹوری ہے یا محض افواہ۔ یہ بھی اتنا ہی سچ ہے کہ مردوں کے سماج میں اپنے بل پر اونچا مقام حاصل کرچکی ایک خاتون کو نیچا دکھانے کا آسان طریقہ یہ ہی ہوتا ہے اور پاکستان تو ایسی حرکتوں کے لئے مشہور ہے۔ یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے اور اس میں کسی کو دخل دینے کا اختیار نہیں لیکن اس بات کا دکھ پاکستانی لڑکیوں کو ضرور ہوگا کہ پاکستان کے انتہائی لائق بیچلر نے چنی تو ایک شادی شدہ دو بچوں کی ماں جو ان سے11 سال بڑی ہے۔ پاکستان میں ایک سے ایک خوبصورت لڑکیاں ہیں لیکن عشق اندھا ہوتا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!