سچن کاکبھی نہ ٹوٹنے والا سینکڑوں کا ریکارڈ



Published On 20 March 2012
انل نریندر
جمعہ کادن اس لئے بھی تاریخی بن گیا اس لئے نہیں کہ اس دن پرنب مکھرجی نے بجٹ پیش کیا تھا۔ بلکہ اس لئے کہ اس دن سچن تندولکر نے اپنی مہاسینچری پوری کی۔ پتہ نہیں ان بجٹ کاان سنچریوں سے کیاتعلق ہے۔ کیونکہ انہوں نے پہلے بھی ریل بجٹ کے دن دوہری سنیچری پوری کی تھی۔دن کاآغاز پارلیمنٹ میں پرنب مکھر جی نے جنتا کو سخت بجٹ کادرددینے کے ساتھ کیاتھا۔لیکن شام ڈھلتے ڈھلتے سچن کی سینچری نے اس درد کو دور کردیا ۔بجٹ تقریب ختم ہونے کے بعد سبھی اپنے ٹی وی کے سامنے بیٹھ گئے۔ سچن کے بلے سے نکلنے والے ایک ایک رن پر ان کے پرستاروں کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی گئیں۔ میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں جیسے ہی سچن کی سویں سینچری پوری ہوئی توپورا دیش جھوم اٹھا۔ اس میچ میں بھلے ہی دیش ہار گیا ہو۔ لیکن یہ دن دونوں ملکوں کے لئے اپنے اپنے اسباب سے تاریخی بن گیا ہے۔ کھیل میں ہارجیت تو چلتی رہتی ہے ۔ بیشک اس دن بنگلہ دیش نے کمال کا کھیل دکھاتے ہوئے ٹیم انڈیا کوہرا دیا۔ لیکن شاید ہی کوئی کرکٹ پریمی ایسا ہو جو یہ چاہتا ہو سچن 96-95 رن بناکر آؤٹ ہوجاتے اور میچ جیت جاتا اس میچ کو آخر کارسچن کی سویں سینچری کیلئے یاد کیا جائیگا نہ کہ بنگلہ دیش کرکٹ کے لئے۔ سیاست داں سیاست داں ہی ہوتے ہیں۔ اس دن بھی وزیرخزانہ پرنب مکھرجی پیچھے نہیں رہے۔ کہیں کہ پچھلے سال جب بھارتیہ ٹیم نے28 سال بعد کرکٹ کاورلڈ کپ جیتا تھا تب بھی میں ہی وزیر خزانہ تھا۔ اور آج بھی جب سچن نے سویں سنچری پار کی جب بھی میں ہی دیش کاوزیرخزانہ ہوں۔ مطلب وزیرخزانہ ہوناٹیم انڈیا کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا۔ اب دیکھنایہ ہے کہ وہی قسمت فیکٹر منموہن سنگھ کو کتنا نصیب ہوتا ہے۔جنہیں فی الحال اس کی سخت ضرورت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ریکارڈ بنتے ہیں اورٹوٹتے ہیں لیکن کچھ ریکارڈ ایسے ہوتے ہیں جہاں تک پہنچنا خاص مشکل ہوتا ہے۔ سچن کی مہاسنچری کا ریکارڈ بھی کچھ ایسا ہی ہے اصل میں اس تک پہنچنے کے لئے کسی بھی کھلاڑی کو مسکسل دودہائی تک (کم سے کم) اچھی کارگردی دکھانے کی ضرورت پڑے گی اور موجودہ وقت میں ایسا کوئی کھلاڑی نظر نہیں آرہا ہے۔ سچن کے بعد رکی پونٹنگ ہے جنہوں نے شاید 71 سنچریاں بنائی ہیں اب وہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں۔ سچن پر اس سویں سنچری کا اتنابوجھ رہا ہوگا۔ا ن کے اس تبصرے سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔ جب یہ سنچری لگانے کے بعد سچن کہاکہ مجھے اب تک سویں سنچری کایقین نہیں ہورہا ہے لیکن یقینی طور پر میرے سر پر سے پچاس کلو کا بوجھ ہٹ گیا ہے۔ سچن کونیا ہیئراسٹائل زیب دے رہا ہے۔ سچن نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیئریر کے دوران کئی مرتبہ اپنے بالوں کا انداز اوراپنا چہرہ بدلا ہے لیکن ان کا نیا ہیر اسٹائل شاید ان کی سویں انٹر نیشنل مہاسنچری کیلئے لکی ثابت ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اب کھل کر کھلیں گے بغیرکسی دباؤ وکشیدگی کے۔ ویسے ان کے پرستار بھی انہیں ٹینشن فری نہیں رکھنا چاہتے ۔ایک سال چار دن کے انتظار کے بعد سویں سنچری پوری کرتے ہی سچن پر نیا دباؤ بننے لگا ہے۔ اب ان پر انٹر نیشنل ون ڈے میچوں میں ہاف سینچری کی سنچری بنانے کا دباؤآئے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف بنائی گئی سنچری ون ڈے میچوں میں ان کی ہاف 49 ویں سنچری ہے۔ اس کے ان کے فینس کے خواہشات فطری ہیں۔ وہ ان سے ون ڈے کی ہاف50ویں سنچری پوری کرائے اور اس طرح ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی 50-50 سنچری کا ریکارڈ پورا کریں۔ سچن کو ہم دل سے مبارک باد دیتے ہیں ابھی انہیں لمبا سفر طے کرنا ہے۔
Anil Narendra, Daily Pratap, Vir Arjun, Orissa, Italy, Naxalite,

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!