امریکی پارلیمنٹ کو اڑانے کی سازش ناکام بنائی


Published On 21st February 2012
انل نریندرامریکہ نے ایک بار پھر یہ دکھا دیا ہے کہ وہ9/11 آتنکی حملے کے بعد کتنا چوکس ہے۔ اس کا دہشت گردی مخالف آپریشن تب رنگ لایا جب ایس بی آئی نے امریکی پارلیمنٹ (کیپیٹل ہل) کو اڑانے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ امریکہ کے محکمہ انصاف کے مطابق خودکش حملہ کرکے امریکی پارلیمنٹ کو اڑانے کی سازش رچنے والے ماسکو کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ 29 سالہ امین الخلیفی کے طور پر اس کی پہچان کی گئی ہے۔ خلیفی کو امریکی پارلیمنٹ کے پارکنگ لاٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ خلیفی ایک بموں سے بھری جیکٹ پہن کر ہاتھ میں مشین گن لے کر امریکی پارلیمنٹ کو اڑانا چاہتا تھا۔ اسے یہ نہیں معلوم تھا جو بموں سے لدی وردی اس کو دی گئی اور جو ہتھیار دئے گئے وہ سب نقلی تھے۔ دراصل ایف بی آئی نے ایک اسٹنگ آپریشن کے تحت پہلے سے ہی اپنے ایک ایجنٹ کو القاعدہ کے اس گروہ میں شامل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔ وہی انڈر کور ایجنٹ القاعدہ کا ورکر بن کر خلیفی کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا رہا۔ اسی نے خلیفی کو یہ نقلی ہتھیار دئے جب وہ اپنے پلان کے مطابق کیپیٹل ہل کی پارکنگ ایریا میں پہنچا تو اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ امریکہ کی ایف بی آئی اور جوائنٹ ٹریریزم ٹاسک فورس کا یہ مشترکہ آپریشن کامیاب رہا۔ خلیفی کو اجتماعی تباہی کے ہتھیار کا استعمال کرکے پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور عام جنتا پر گولہ باری کرنے کی کوشش کا ملزم بنایا گیا ہے۔ امریکی اٹارنی نال میکس برائٹ نے کہا خلیفی کو لگ رہا تھا کہ وہ القاعدہ کے لئے کام کررہا ہے لیکن وہ القاعدہ کا فرضی آپریشن چلا رہی ایف بی آئی کے شکنجے میں پھنس چکا تھا۔ خلیفی کا الزام ثابت ہوجاتا ہے تو اسے عمر قید کی سزا مل سکتی ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق خلیفی 1999ء میں ویزا پر امریکہ آیا تھا لیکن ویزا کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ یہاں ٹکا رہا۔ اس نے کبھی بھی امریکہ کی شہریت حاصل کرنے کے لئے درخواست نہیں دی تھی۔ ایف بی آئی کے جنوری 2011ء کے حلف نامے میں بتایا گیا ہے کہ ایک مصدقہ ذرائع نے اسے بتایا کہ خلیفی نے ورجینیا کے ایک گھر میں کچھ لوگوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ایک شخص نے اسے اے کے ۔47 دو ریوالور اور دھماکوں سامان دئے۔ خلیفی نے ہتھیار لیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل مسلمانوں کے خلاف جنگ ہے۔ہمیں جنگ کے لئے تیار ہوجانا چاہئے۔ خلیفی کو ایک ریستوراں پر بھی حملہ کرنا تھا لیکن پچھلے ماہ اس نے اپنی اسکیم بدل دی اور اس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی منشا ظاہر کی۔ ا س نے مغربی ورجینیا میں باقاعدہ حملے کی ریہرسل بھی کی تھی۔ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے لئے اس نے17 فروری کا دن چنا تھا۔ پچھلے ماہ اس نے کیپیٹل ہل کے آس پاس چکر لگا کر موزوں جگہ کی تلاش بھی کرلی تھی لیکن اسے حملے سے پہلے ہی دھرلیا گیا۔ امریکہ کی سکیورٹی اور خفیہ مشینری کتنی مضبوط ہے یہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے۔
9/11, America, Anil Narendra, Daily Pratap, Terrorist, USA, Vir Arjun

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟