طالبان نے لادن کے قتل کا بدلہ لیا
Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily |
Published On 9th August 2011
انل نریندر
افغانستان میں طالبان نے امریکہ سے اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لے لیا ہے۔ گذشتہ جمعہ کو طالبان نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ اس کارروائی میں 31 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ یہ عام فوجی نہیں تھے۔ اس ہیلی کاپٹر میں 31 امریکی فوجیوں میں نیوی سیل کے کمانڈو، تین ایئرفورس کے کنٹرول، 7 افغان فوجی موجود تھے جو 22 نیوی سیل کمانڈو ہیں جو اس تباہ ہیلی کاپٹر میں مارے گئے ہیں یہ اس سیل ٹیم کا دستہ تھا جو160 ویں اسپیشل آپریشن ایوی ایشن ریجمنٹ کا تھا جس نے پاکستان میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو مارنے کی کارروائی میں حصہ لیا تھا۔ اسامہ کو مارنے کے بعد سے ہی امریکی فورسز کا یہ یونٹ طالبان کے نشانے پر تھا۔ سال 2001 ء میں افغانستان میں جنگ شروع ہوجانے کے بعد غیر ملکی فوجیوں کے لئے یہ سب سے بڑا نقصان تھا۔ اس ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے مشرقی وارداک صوبے کے دہشت گردی سے متاثرہ ایک ضلع میں طالبان مخالف کارروائی کے دوران نشانہ بنا یا گیا۔ وار داک صوبے کے گورنر کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان کی جانب سے داغے گئے راکٹ نے ہیلی کاپٹر کو پوری طرح سے تباہ کردیا۔ اس واقعہ کے بعد ہیلی کاپٹر کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے اور وہ پوری طرح تباہ ہوگیا۔
امریکی صدر براک اوبامہ نے اپنے فوجیوں کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سکیورٹی فورسز کی بڑی قربانی کی ایک اور مثال ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے بھی اوبامہ کو فون کر اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا۔ اس کارروائی کے ایک چشم دید گواہ محمد صابر نے بتایا کہ اس کے گاؤں میں دیر شام ہوئی کارروائی کے دوران ایک ہیلی کاپٹر اچانک گر گیا۔ اس نے قریب رات 10 بجے اڑتے دیکھا تھا۔ ہم گھر میں تھے، ایک ہیلی کاپٹر ایک طالبان کمانڈر کے گھر پر اترا اور تابڑ توڑ گولی باری شروع ہوگئی۔ ہیلی کاپٹر نے پھر اڑان بھری لیکن اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد وہ گر گیا۔ وہیں دوسرے ہیلی کاپٹر بھی اڑ رہے تھے۔ اس درمیان نیٹو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دراصل ہوا کیا ہے اس سلسلے میں وہ موزوں بیان وقت آنے پر دیں گے۔
ادھر طالبان کے ترجمان نجیب اللہ مجاہد نے کہا کہ اس کی تنظیم ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کیلئے ذمہ دار ہے۔ اس نے کہا کہ یہ امریکی یونک (ہیلی کاپٹر) تھا ۔ اس نے امریکی کارروائی میں آٹھ دہشت گردوں کے مرنے کی بات کہی ہے۔ حالانکہ مغربی فوج کے ایک ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ایک مخصوص قسم کا ہیلی کاپٹر ہے جس کا استعمال افغانستان میں نیٹو فوجیوں کو لانے اور مال لیجانے کے لئے کیا جاتا ہے۔
طالبان نے اسامہ بن لادن کی 2 مئی کو پاکستان کے ایبٹ آباد شہر میں کئے گئے قتل کا ایک طرح سے بدلہ لے لیا ہے۔ اس 160 ویں اسپیشل آپریش ایوی ایشن ریجمنٹ کے نیوی سیل کے فوجیوں نے لادن کو مار گرایا تھا۔ اسامہ کو مارنے والے اسکواڈرن کا نام گولڈ اسکواڈرن اور سیل ٹیم 6 بھی رکھا ہوا تھا۔ کہا جارہا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر کسی مخصوص مشن پر گیا تھا اس لئے اس میں امریکی فوج کے سب سے بڑے فوجی یونٹ کے نیوی سیل شامل تھے۔ طالبان نے اسے راکٹوں سے اڑایا۔ امریکہ کے لئے یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ 2001ء سے اب تک یہ واحد سب سے بڑی ٹریجڈی مانی جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔
Tags: America, Anil Narendra, Daily Pratap, Osama Bin Ladin, Taliban, Vir Arjun
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں