ڈنکی روٹ کے ٹریول ایجنٹوں پر کارروائی !

یہ اچھی خبر ہے کے غیر مجاز طریقہ سے امریکہ جانے والے ہندوستانیوں کی جلاوطنی کے بعد اس کے لئے قصور وار مانے جا رہے ٹریول اجنٹوں پر کارروائی شروع ہو گئی ہے ۔ڈی جی پی پنجاب گورو یادوسے دیگر سینئر افسروں کی چاررکنی کمیٹی بنائی ہے جو غیر مجاز رہائشی یا اسمگلنگ سے جڑے مختلف مسلوں کی جانچ کریں گی ۔امرت سر پولس نے اس معاملے میں پہلا کیس ٹرلول ایجنٹ سرنام سنگھ پر کیس درج کیا ہے وہیں کرنال میں بھی امریکہ سے جلاوطن کئے گئے متاثرین نے ایجنٹوں کے خلاف پولس میں کیس درج کرائے ہیں جعلسازی کے معاملے میں 7 سال کی قید ہے اور 10 سے 20 لاکھ روپے اور زمین و دفتر سیل کیا جا سکتا ہے ۔اس درمیان ای ڈی نے انکشاف کیا ہے کے پچھلے تین برسوں میں تقریباً4200 ہندوستانیوں کے غیر مجاز طریقہ سے امریکہ پہنچنے کی جانچ چل رہی ہے ای ڈی نے پنجاب اور گجرات میں سرگرم ایجنٹوں کے نیٹورل کو بے نقاب کر دیا ہے جو غیر قانونی طریقوں سے ہندوستانیوں کو مختلف راستوں سے امریکہ بھیجنے کا کام کر رہے تھے ۔ان ایجنٹوں نے ناجائز طارقین وطن کے لئے تعلیم کے نام پر ایک بڑا جال بجھایا ہوا ہے اس کے تحت امریکہ جانے کے خواہش مند ہندوستانی شہرویوں کو پہلے کناڈا کے کالجوں میں داخلہ دلایا جاتا ہے اس کی بنیاد پر کناڈا کا ویزا حاصل کرتے ہی وہاں پہنچنے کے بعد کالجوں کی تعلیم چھوڑ کر امریکہ کی سرحد میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ای ڈی کی رپورٹ کے مطابق کالجوں کی فیس پیمنٹ کے لئے ایبکس کیش نام کا ایک مالیاتی سروس کمپنی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔جانچ میں پایا گیا ہے کے 7 ستمبر 2021 سے 9 اگست 2024 کے درمیان گجرات سے کناڈا میں قائم کالجوں میں 8500 ٹرانسزیکشن کئے گئے ان میں سے 4300 دوہرائے گئے جن سے یہ عشارہ ملتا ہے کے انکا غیر قانونی طور سے امریکہ جانے کے لئے استعمال کیا گیا ۔ناجائز طور سے ایجنٹوں کو ہر ایک شخص کو امریکہ بھیجنے کے لئے 40-50 لاکھ روپے کی رقم ملتی تھی ۔اس کے بعد طلبہ کے نام سے کناڈا کے کالجوں میں داخلہ دلواتے تھے،اور فیس بھرتے تھے۔جب کوئی شخص کناڈا پہنچ جائے گا تو کسی نہ کسی بہانے داخلہ منسوخ کر دیا جاتا ہے سرکار نے لوک سبھا میں بتایا ابھی بھی غیر ملکی جیلوں میں بند ہندوستانی قیدیوں کی تعداد 10152 ہے ۔وزیرمملکت خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں یہ ڈاٹا پیش کیا اس کے مطابق سعودی عرب ، قویت امارات ،قطر ،نیپال، پاکستان ،امریکہ ،سری لنکا ،اسپین،چین اسرائیل،روس،بنگلہ دیش اور ارجن ٹائن سمیت 86 ملکوں کی جیلوں میں ہندوستانی قیدی بند ہیں امید کی جاتی ہے ناجائز طریقہ سے ہندوتانیوں کو ودیش بھیجنے والے ان ٹریول ایجنٹوں پر سخت کارروائی ہوگی ۔محض لیپا پوتی نہیں ۔اس کی وجہ سے آج بھارت پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے۔ساری دنیا میں دیکھا کے کس طرح بیڈیوں میں جکڑے ناجائز طارکین وطن ہندوستانی امرت سر ہوائی اڈے پر اترے بھارت سرکار نے ٹرمپ انتظامیہ سے اس کی مخالفت کی ہے اور ان سے غیر انصانی برتاﺅ نہ کیا جائے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!