سیف کے جلد ٹھیک ہونے پر بھی اٹھے سوال!
چاقو حملے میں زخمی ہونے کے بعد اداکار سیف علی خان ہسپتال سے ٹھیک ہو کر لوٹ چکے ہیں لیکن اب ان کے اتنی سنگین چوٹوں سے اتنی جلدی ٹھیک ہونے پر ہی سوا ل کھڑے ہونے لگے ہیں ۔لوگ ٹوئیٹ میں اتنے گہرے زخم کے بعد اتنی جلدی کیسے چلنے لگے اور پھر اتنے فٹ کیسے ہوسکتے ہیںسوال پوچھ رہے ہیں؟ سوال کرنے والوں میں مہاراشٹر کے وزیر اور سرکار میں شامل شیو سینا نیتا ہیں۔مہاراشٹر میں فڑنویس سرکار کے وزیر اور بی جے پی نیتا نتیش رانے نے سیف علی خان پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا ان پر سچ میں چاقو حملہ ہوا تھا پھر وہ صرف ایکٹنگ کررہے تھے ۔اس سے پہلے شیو سینا نیتا سنجے نروپم نے بھی کہا تھا کہ سیف علی خاں پانچ دن میں اتنے فٹ کیسے ہو گئے ؟ سیف علی خان پر حملے کے الزام میں پولیس نے ٹھانے سے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔اس کا نام محمد شریف الاسلام سہزاد بتایا گیا ہے ۔ساتھ ہی پولیس نے ملزم کے بنگلہ دیشی ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا تھا ۔مہاراسٹر سرکار میں وزیر مچھلی وزارت کا ذمہ سنبھالنے والے نتیش رانے نے بدھوار کو ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا دیکھیے بنگلہ دیشی ممبئی میں کیاکررہے ہیں اور وہ سیف علی خاں کے گھر میں گھس گئے ۔پہلے وہ سڑک و چوراہوں پر کھڑے ہو کر جھپٹ ماری کرتے تھے ۔اب یہ لوگ گھروں میں گھسنے لگے ہیں ۔ہوسکتا ہے وہ انہیں (سیف) لے جانے آیا ہو ۔اچھا ہے نتیش رانے نے کہا میں نے انہیں اسپتال سے باہر نکلتے دیکھا۔مجھے شبہ ہوا ان پر چاقو سے حملہ ہوا تھا یا وہ ایکٹنگ کررہے تھے وہ چل رہے تھے ڈانس کررہے تھے ۔جب بھی شاہ رخ خاں یا سیف علی خاں جیسے کسی خاں کو چوٹ آتی ہے تو ہر کوئی ان کے بارے میں بات کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ادھر شیو سینا نیتا سنجے نروپم نے سیف علی خاں کی صحتیابی کے بارے میں سوال کیا کہ کیا میڈیکل سیکٹر میں اتنی ترقی کر لی ہے کہ حملے کے بعد سیف کودتے اور ڈانس کرتے ہوئے گھر پہنچ گئے ۔انہوں نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ جب ان پر (سیف ) حملہ ہوا تھا تب ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ ان کی پیٹھ میں ڈھائی انچ کا چاقو گھس گیا تھا۔ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا کہ چھ گھنٹے تک آپریشن چلا ۔اس کے بعد آٹو والے نے بتایا کہ لہولہان حالت میں یہ اسٹیچر پر اسپتال پہنچائے گئے تھے ۔سنجے نروپم نے پوچھا کہ میڈیکل اتنی ترقی کر گیا ہے کہ چار دن بعدمیں دیکھتا ہوں کہ سیف علی خاں ااپنے گھر لوٹ آئے ہیں ۔میرے من میں خیال آیا کہ سیف علی خاں اتنے فٹ ہیں اس کی وجہ سے اتنا تیزی سے صحتیاب ہو گئے یا وہ ایکٹنگ کرتے ہیں اس لئے ریکور کیا جانا اتنا فاسٹ ؟ یا کوئی اور وجہ ہے ۔نروپم نے کہا گھر والوں کو اس حملے کے بارے میں سامنے آکر سبھی باتیں بتانی چاہیے ۔حملے کے بعد ایسا ماحول بنایا گیا کہ پوری ممبئی میں قانون و نظام فیل ہو چکا ہے ۔جبکہ چار دن بعد سیف علی خاں جس طرح سے گھر سے باہر آئے اسے دیکھ کر ایسا لگا ہی نہیں کہ کچھ ہوا تھا ۔سیف پر حملے میں ممبئی پولیس روز روز بیان بدل رہی ہے ۔اب تک تین ملزمان کے بارے میں یہ کہانی آچکی ہے ۔تازہ مثال شریف الاسلام شہزاد کی ہے ۔اس شخص کی نا تو شکل ہی سی سی ٹی وی میں دکھائے گئے شخص کو 2.32 منٹ پر بھاگتا نظر آیا اس سے ملتی ہے اور نا ہی قد کاٹھی ۔دیکھنے سے تو یہی لگتا ہے کہ سیف اس سے زیادہ فٹ ہیں ۔ممبئی پولیس یا تو سچائی بتا نہیں رہی یا پھر سچائی پر پرد ہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔سیف اور ان کا خاندان کھل کر سامنے نہیں آرہا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں