سیف علی خاں پر جان لیوا حملہ!
اداکار سیف علی خاں پر جان لیوا حملے نے سبھی کوحیرت میں ڈال دیا ہے ۔گھر میں گھس کر وہ بھی جو انتہائی محفوظ ترین علاقہ میں مانا جاتا ہے کوئی عام واردات نہیں مانا جاسکتا ۔ممبئی میں اگر اس سطح کی بڑی ہستیاں بھی محفوظ نہیں ہیں تو پھر عام شہری کس طرح خود کو محفوظ مانیں ۔سیف علی خاں باندرا کے عالی شان علاقہ میں رہتے ہیں ۔اسی علاقہ میں شاہ رخ خاں بھی رہتے ہیں اور سلمان خاں بھی رہتے ہیں ۔اسی علاقہ میں حال ہی میں بابا صدیقی کاقتل ہوا ۔سیف پر حملے نے کئی سوال کھڑے کر دئیے ہیں مثال کے طور پر حملہ آور سیف کے گھر ستگورو شرن بلڈنگ میں گھسنے میں کیسے کامیاب رہا ۔جہاں سیف اور ان کا پریوار رہتا ہے ؟ ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت میں سیکورٹی سے متعلق خامیوں کا حل کیوں نہیں کیا گیا ؟ کیا سیکورٹی ملازمین کی لاپرواہی تھی یا انہیں ٹھیک سے ٹرینینگ نہیں دی گئی تھی ؟ کیا سیکورٹی سسٹم جیسا کہ سی سی ٹی وی کیمرے یا انٹرکام خراب تھا یا پھر ان کی دیکھ بھال ٹھیک سے نہیں کی جارہی تھی ؟ حملہ آور کے چلے جانے کے بعد بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کا نا ہونا سنگین سوال کھڑے کرتا ہے حملہ آور کس وقت سیف کے گھرمیں گھسا وہ اب تک پتہ نہیں چل سکا ۔کہا جارہا ہے کہ وہ دو گھنٹے پہلے سے ہی سیف کے گھر میں گھسا ہوا تھا ۔اس علاقہ میں عام طور پر پولیس سخت نگرانی رکھنے کا دعویٰ کرتی ہے ۔ہم حملہ آور بلڈنگ میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا تب ممبئی پولیس کی رات میں گشت کرنے والی ٹیمیں کیا کررہی تھیں ؟ یہ سوال سنگین ہے یہ بھی سچائی ہے کہ حملہ آور بنا کسی روک ٹوک کے عمارت میں گھس گیا ۔سیکورٹی اور نگرانی میں یہ کوتاہی کا اشارہ دیتا ہے ۔سیف علی خاں کے گھر کے افراد جن میں گھریلو نوکرانی بھی شامل ہیں ۔حملہ آور پر قابو پانے میں اتنا وقت کیوں لگا ؟ یہ عمارت کے اندرونی سیکورٹی پر سوال کھڑے کرتا ہے ۔پولیس بار بار اپنا بیان بدل رہی ہے جس شخص کو صرف ہم شکل کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا اسے بعد میں چھوڑ دیا گیا ۔اب کسی بنگلہ دیشی کو حراست میں لینے کی بات ہو رہی ہے ۔ممبئی پولیس یا تو اصلیت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے یا حقائق کو دبانے کے لئے غلط کہانیاں بنا رہی ہے ۔اگر حملہ آور چوری کرنے کے مقصد سے آیا تھا تو اس نے کیمرے میں سامنے پڑی کرینہ کی ڈائمنڈ جویلری کیوں نہیں اٹھائی۔یہ بیان خود کرینہ نے دیا ہے ۔کیا یہ محض اتفاق ہے کہ کچھ دن پہلے ہی بینڈ اسٹینڈ علاقہ میں شاہ رخ خان کے بنگلہ منت کے اندر دیکھنے کی کوشش کررہا تھا ۔یا ایک شخص قد کاٹھی کے معاملے میں سیف پر حملہ کرنے والے کرمنل جیسا ہی لگ رہا تھا ۔پہلے سلمان خاں کے گھر کے باہر فائرنگ ۔پھر ان کے قریبی بابا صدیقی کا قتل پھر شاہ رخ خاں کے گھر کے باہر ٹوہ اور اب سیف علی خاں پر قاتلانہ حملہ کیا کوئی چن چن کر خانوں پر حملہ کررہا ہے تاکہ بالی ووڈ میں ایک بار پھر دہشت کا دور لوٹ آئے ۔کیا ممبئی پھر انڈرورلڈ کے قبضہ میں آرہی ہے ؟مہاراشٹر کی ڈبل انجن کی سرکار کیوں خاموش تماشا دیکھ رہی ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں