دہلی میں مفت ریوڑیوں کی دوڑ !

دیش کی راجدھانی دہلی میں ہونے والے اسمبلی چناو¿ کے لئے سیاسی پارٹیاں پوری طاقت کے ساتھ چناو¿ کمپین میں لگی ہوئی ہیں ۔ان انتخابات میں عآپ ،بی جے پی اور کانگریس تینوں ہی مفت کی کئی اسکیموں کے ذریعے ووٹروں کو لبھانے کی کوشش میں لگی ہیں ۔دہلی میں 5 فروری کو اسمبلی چناو¿ کے لئے ووٹ ڈالے جانے ہیں ۔ان انتخابات میں دہلی کے اقتدار کو بچائے رکھنا عام آدمی پارٹی کے لئے بے حد اہم ہے تو وہیں تین دہائیوں سے ریاست کے اقتدار پر قابض ہونے کے لئے بی جے پی بھی جی توڑ محنت میں لگی ہوئی ہے ۔جبکہ کانگریس پارٹی بھی دہلی میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی زمین کو دوبارہ پانے کے لئے کوشش میں ہے ۔اور تینوں ہی بڑی پارٹیوں کے لئے لبھاونے وعدے اور چناو¿ کمپین کا ایک حصہ بنتے نظر آرہے ہیں ۔دیش میں فلاحی اسکیمیں پرانے وقت سے جاری ہیں ۔دیش کے کئی علاقوں میں پھیلی غربت اور لوگوں کی ضرورت کے لئے اسے کافی ضروری بھی مان لیا گیا ہے ۔ایسی اسکیموں میں غریبوں کے لئے راشن اور پینے کا صاف پانی اور بے سہارا بزرگوں کے لئے پنشن میڈیکل سہولت جیسی کئی اسکیمیں شامل ہیں ۔تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ اگر مفت کہی جانے والی ان ریوڑیوں سے ووٹ ملتا ہے تو اس کا سیدھا مطلب ہے کہ وہ دیش میں وہ غریبی موجود ہے جو لوگوں کو دکھ دیتی ہے ۔اور ان ریوڑیوں سے انہیں کہیں نا کہیں مالی فائدہ ہوتا ہے ۔حالانکہ کچھ کا خیال یہ بھی ہے کہ ان اسکیموں کا بڑا نقصان یہ ہے کہ لوگ آج کے چھوٹے سے فائدے کے لئے آنے والے کل کا بڑا نقصان کررہے ہیں ۔لوگوں کو سہولت دینے کے معاملے میں سیاسی پارٹیوں میں ایسی دوڑ دیکھی جارہی ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی نے خواتین کے لئے 2100 روپے دینے کا وعدہ کیا ہے تو بھاجپا نے 2500 کا کیا ہے ۔عآپ 200 یونٹ بجلی مفت دیتی ہے تو کانگریس نے اسے بڑھا کر 300 یونٹ کا وعدہ کیا ہے ۔آپ سرکا رنے خواتین کو مفت بس سفر اور کچھ طبقوں کو 200 یونٹ فری بجلی دی ہے ۔بی جے پی اپنے سنکلپ پتر میں ہر غریب عورت کو ہر مہینے 2500 روپے دینے کا وعدہ کیا ہے ۔اس میں سینئر بزرگ شہریوں کو ملنے والی پنش 2000 سے بڑھا کر 2500 روپے کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔بی جے پی نے اپنے وعدوں کے علاوہ ہر حاملہ عورت کو 21000 روپے کی مالی مدد اور چھ پیریڈ کٹس دینے کا وعدہ کیا ہے ۔اس میں ہر غریب پریوار کی عورت کو 500 روپے میں ایل پی جی گیس سلنڈ اور ہولی دیوالی پر ایک ایک نئے سلنڈر مفت دینے کا عہد کیا ہے ۔دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی کے کنوینر بی جے پی کے سنکلپ پترپر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے کھلے طور پر اعتراف کیا ہے کہ دہلی میں کیجریوال کی ڈھیروں فلاحی یوجنائین چل رہی ہیں جس کا فائدہ بی جے پی والوں کے پریواروں کو بھی مل رہا ہے ۔ہمیں راجنیتی کرنی نہیں آتی کام کرنا آتا ہے اور کام ایسے کرتے ہیں کہ ہمارے مخالف بھی اس کی تعریف کرتے ہیں ۔عام آدمی پارٹی کی سرکار دہلی میں مفت بجلی پانی علاج ،تعلیم عورتوں کو مفت بس سفر بزرگوں کو مفت تیرتھ یاترا یوجنا چل رہی ہے ۔اس نے اب اسے ایک اور بڑھانے کا وعدہ کیا ہے جس میں ہر عورت کو ہر مہینے 2100 بزرگوں کے علاج کا پورا خرچ کا وعدہ کیا ہے ۔اور پجاریوں کو ہر مہینے 18000 سمان رقم اور طلباءکو بھی بسوں میں مفت سفر جیسے کئی وعدے کئے ہیں ۔عآپ نے دہلی میٹرو میں طلباءکو 50 فیصدی چھوٹ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔کانگریس نے عورتوں کے لئے پیاری دیدی یوجنا ،ہیلتھ سیکٹر کے لئے جیون رکشا یوجنا ،نوجوانوں کے لئے یوتھ اڑان یوجنا ،اور مہنگائی مکتی یوجنا جیسے وعدے کئے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دہلی کے ووٹروں کو کونسی ریوڑیاں لینی پسند ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!