کیا ڈونلڈ ٹرمپ جیل جا سکتے ہیں؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری 2021کو ہوئے کیپٹل ہل تشدد معاملے میں مقدمہ چل رہا ہے۔ریپبلیکن پارٹی کے نیتا نے کسی بھی طرح کے غلط کام میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے ۔ اور اس کیس کو بے وقوفی پر مبنی بتایا ہے ۔ ٹرمپ پہلے سے ہی ضروری سرکاری خفیہ فائلوں کو غلط طریقے سے رکھنے اور ایک پورن اسٹار سے چپ چاپ طریقے سے پیسے کی ادائیگی کرنے جیسے دو معاملوںمیں ان پر مقدمے چل رہے ہیں۔ ٹرمپ پر الزام کیا ہے؟ ٹرمپ2020کا صدارتی چناو¿ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیتا جو بائیڈن ہار گئے تھے ۔ان پر اپنی ہار کے نتیجو کو پلٹنے کی سازش انجا م دینے کا الزام ہے ۔ان پر چار غلط کام کرنے کے الزام ہیں۔ امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش ،سرکاری کام کاج کو روکنے کی سازش ،کسی سرکاری کاروائی میں رکاوٹ ڈالنا اور شہریوں کے حقوق کے خلاف سازش رچنا ۔ یہ چاروں الزام یعنی 3نومبر 2020کے چناو¿ کے بعد سے 20جنوری 2021یعنی وہائٹ ہاو¿س چھوڑنے کے دن تک تقریباً دو مہینے کی میعاد میں ٹرمپ کے کام سے جڑے ہیں۔ پہلا الزام ووٹوں کو جمع کرنے کنتی اور اس کو جانچنے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی مبینہ کوششوں کولیکر ہے۔دوسرا اور تیسرا الزام الیکٹرول کالج ووٹوں کے سرٹفیکیشن کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی مبینہ کوششوں سے جڑا ہے۔جس کے سبب کیپٹل ہل حملے کو انجام دیاگیا ۔ چوتھا الزام شہریوں کے ووٹ دینے اور ان کے ووٹوں کی کنتی کے حق میں دخل اندازی کرنے کا الزام ہے۔ ٹرمپ 2020کا صدارتی چناو¿ ڈیموکریٹک نیا جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔ ان کے خلاف کئی مقدمے چل رہے ہیں۔کب اور کونسے کیس میں مقد مہ چلے گا،یہی طے کریگا کہ فلاں کیس میں کتنا وقت لگے گا۔ سبھی کیس ایک ہی وقت میں نہیں چلائے جا سکتے ۔ اس بات کے آثار کافی کم ہیں کہ چناو¿ کے دوران کسی خاص کیس کی سماعت ہو جائے ۔ جلد ہی ریپبلیکن نیشنل کنوینشن ہونے والا ہے جب صدر کے عہدے کے امیدواروں کا باقائدہ طور سے چنے گی۔ امریکہ انصاف نظام میں مقدمے کیلئے زیادہ وقت دینے کے کئی طریقے ہیں تو یہ کافی حد تک ممکن ہے کہ ٹرمپ ایک بار پھر صدر چنے جائیں اور پھر یہ مقدمہ شروع ہو ۔73سالہ ٹرمپ قصور وار پائے گئے تو انہیں سخت سزا ملنے کا امکان ہے ۔ معاملے کی سماعت کیلئے جج تانیہ چٹکن کو مقرر کیا گیا ہے ۔ان کی تقرری اوبامہ انتظامیہ نے کی تھی۔انہیں ایسے جج کی شکل میں جانا جاتا ہے جو سخت سزا دینے کیلئے ماہر ہیں۔ ادھر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھ پر جتنے مقدمے کروگے مجھے چناو¿ میں اتنا ہی فائدہ ملے گا۔ مقدمہ چلانے والوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جو الزام لگے ہیں ان سے 2024کے صدارتی چناو¿ مہم میں انہیں فائدہ ملے گا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!