ایسے گھو ٹالے ہو رہے ہیںکون سرمایہ لگائے گا!

دہلی کی ایک عدالت نے نیشنل اسٹاک اسکسچنج کو لوکیشن گھوٹالے میں بدھوار کے روز سی بی آئی کو جانچ میںسست روی کیلئے پھٹکار لگائی ۔عدالت نے مزید کہا کہ ایسے گھوٹالے ہوتے رہے تو بھارت میں کو ن سرمایہ کاری کرے گا ؟دیش کی ساکھ داو¿ پر ہے عدالت نے ساتھ ہی این ایس پی میں گروپ آپریٹنگ افسر اور سابق ایم ڈی کے مشیر آنند سبرامنیم کو 14دن کی جوڈیشل حراست میں بھیج دیا ۔جانچ ٹیم نے سبرامنیم کو ہمالیہ یوگی بتایا ہے ۔جو سابق سی ای او چترا کو مشورہ دیتا تھا۔ اسپیشل جج سنجیو اگروال نے پوچھا ،کیا اس کی جانچ سالوں چلتی رہے گی؟ ہمارا بھروسہ ہی ختم ہو جائےگا ۔ سرمایہ چین چلے جائیں گے۔ لوگ بھارت میں پیسہ یہ سونچ کر لگا تے ہیں کہ این ایس ای غیر جانب دار ہے ۔ آپ جانچ بہت ہلکے میں لے رہے ہیں آنند کو 24فروری کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ا س کی تقرری و پانچ کروڑ روپے تخواہ بھتے کیلئے قواعد سے کھلواڑ کا بھی الزام ہے ۔ سی بی آئی کی طرف سے عدالت میں پیش وکیل نے کہا کہ اس معاملے میں قیدی حکام کے رول کی جانچ کر رہے ہیں۔30لوگوں کی اسپیشل ٹیم جانچ کر رہی ہے۔ جس میں سینئر افسران بھی شامل ہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!