ریزیڈینٹ ڈاکٹرس کی ہڑتال !

کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون دیش میں دستک دے چکا ہے اس پر دیش بھر کے ریزیڈینٹ ڈاکٹر سنیچر وار سے ہڑتال پر ہیں نیٹ پی جی کاو¿نسلنگ میں ہو رہی دیری کے خلاف یہ ہڑتال جاری ہے لیکن 27نومبر سے جاری ہڑتالی ڈاکٹر وزارت صحت کی یقینی دہانی کے بعد کام پر لوٹ آئے تھے لیکن ابھی بھی اسپتالوں میں او پی ڈی بند ہے جونیئر ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی مانگیں نہیں پوری ہوتی ہیں تو وہ بھی ہڑتال پر چلے جائیں گے دہلی کے صفدر جنگ اور جی ٹی بی اسپتالوں میں مریض پریشانی کا سامنہ کر رہے ہیں یہاں آج ریزیڈینٹ ڈاکٹروں نے او پی ڈی کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی ڈیوٹی کا بھی بائیکاٹ کیا بہر حال ابھی پتہ نہیں لگ سکتا ہے کہ ہڑتال جاری ہے یا ختم ہوگیا وہیں ڈاکٹروں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم فورڈ کا کہنا ہے کہ دیش میں ڈاکٹروں کی کمی ہے جو ریزیڈینٹ ڈاکٹر ہیں ان پر کام کا بوجھ ہے اور اسپتال ان کے سہارے چل رہا ہے اس سے فیزیکل اور دماغی طور پر دکت پیدا ہوتی ہے اور لیکن نئے ڈاکٹروں کی بھرتی نہیں ہو رہی ہے نیٹ کاونسلنگ کا راستہ ہے جس سے ڈاکٹروں کی بھرتی آسان ہو جا تی ہے لیکن ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک نیٹ کاو¿نسلنگ پر فیصلہ نہیں ہوتا ریزیڈنٹ ڈاکٹر ہڑ تال پر رہے ہیں لیکن ابھی تک سرکار کی طرف سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ایسے وقت جب ہیلتھ سر وسیز میں اور خدمات پر بھاری دباو¿ پڑ رہا ہے اور اب اومیکرون کے دیش میں کئی معاملے سامنے آچکے ہیں ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کا ہڑتال پر رہنا ٹھیک نہیں ہے سرکار کو فوراً اس معاملے میں جلد فیصلہ کرنا چاہئے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!