اتر پر دیش میںچناوی ماحول گرمایا !
وزیر اعظم نریند ر مودی کے گورکھپور دورے اور سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو ،اور آر ایل ڈی کے چیف جینت چو دھری کی میرٹھ میں ریلی سے منگل کے روز یو پی کا سیا سی ماحول گرمایا گیا وزیر اعظم نے بغیر نام لئے سپا پر تلخ نکتہ چینی کی اور بولے اپنی تیجو ری بھر نے اور دہشت گردوں پر مہر بانی دکھا نے والے ریا ست کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں ۔ وزیر اعظم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ لال ٹوپی والے ریڈ الرٹ ہیں انہیں صر ف لال بتی کیلئے اقتدار چاہیے انہوں نے آگے کہا کہ آج پورا یو پی جانتا ہے لال ٹو پی والوں کو صر ف لا ل بتی سے ہی مطلب رہا ہے۔ انہیں مافیا و¿ں کو چھو ٹ دینے کیلئے ،زمین قبضہ کر نے کیلئے اور دہشت گردوں جیل سے چھڑا نے کیلئے سرکار چاہیے ۔اپو زیشن پر بھی انہوں نے کہا کہ سب جانتے تھے کہ گو رکھپور کو یو ریا کارخا نے اور ایمس کی کتنی ضرور ت تھی اور آئی سی ایم آر کا زونل میڈیکل ریسرچ سینٹر کو قوم کو وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے کسانوں کے ساتھ چھل کیا کسان نہیں بھول سکتے کیسے ان کو پیسہ ادائیگی کیلئے رلا دیا گیا پیسہ قسطوں میں ملتا تھا اور پیسہ ملنے میں مہینو ں لگ جاتے تھے جب پیسوں کی مانگ کرتے تو انہیں لاٹھی گولی کھا نی پڑ تی تھی ۔ اب ڈبل انجن کی سرکا ر ہوتی ہے تو دوگنی تیزی سے کام ہو تا ہے قدرتی آفات بھی زیا دہ نقصان نہیں کر پاتی وہیں یو پی اسمبلی چنا و¿2022کیلئے اتحا دکے با قاعدہ اعلان کے بعد پہلی پریورتن سندیش ریلی میں ایس پی چیف اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے چیف جینت چو دھری نے بھا جپا پر نکتہ چینی کی اور اکھلیش یا دو نے کہا کہ لال ٹو پی ہی بی جے پی کو یو پی کے اقتدا ر سے با ہر کرئے گی ۔ کسا نو ں کو حق ملے اور ایم ایس پی کیلئے جلد فیصلہ ہو بی جے پی کسانوں کے حق میں فیصلہ نہیں کر نا چاہتی اتحا د کسانوں کو ان کا حق دلا ئے گا ۔ انہوں نے الزام لگا یا کہ بی جے پی کے وزیر اور اس کے حمایتوں نے کسانوں کو گاڑی سے کچل دیا ،ہوائی اڈے بیچ دئے ریلوے اسٹیشن بیچ دئے انہوں نے سوال کیا کہ ہوائی چپل والے کو ہوائی جہا ز میں بٹھا نے کا کیا ہو ا آج تو موٹر سائیکل پر چلنا بھی بھار ی ہو گیا جینت چودھری نے الزام لگا یا کہ کسانوں پر حملہ ہوا لیکن بی جے پی میں رہ کر سیا ست کر نے والا چھو ٹے سے بڑے ورکر نے ایک لفظ بھی کسانوں کے حق میں نہیں کہا اب چنا و¿ قریب آتے ہی بی جے پی کو کسا نوں کی یا دآگئی جب جب بھی کوئی چنو تی آئی ہے میرٹھ کے بیٹے بیٹیوں نے آگے آکر مقا بلہ کیا جہاں ریلی ہے اسی گاوو¿ں کے ویر مانچند شر ما جی بھا رت پاکستان کی جنگ میں شہید ہو گئے تھے انہوں نے الزام لگا یا کہ بی جے پی ایک نکا تی پر وگرا م نفرت کی بات کر نا ہے ہماری سرکار بنے گی تو ہم پہلا کام میرٹھ میں شہید کسانوں کی یاد میں ایک یا دگار بنائیں گے ساتھ ہی چو دھری چرن سنگھ کی جینتی 23دسمبر کو علی گڑھ کے ایک میدان میں متحد ہونے کی دعوت دے گئے ہیں ابھی بے شک چنا و¿ میں تھوڑا وقت ہے لیکن سیا سی تجزیے شروع ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی تلخ حملے جاری ہیں سیا سی ریلیوں سے چناوی ما حول ضرور گرما گیا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں