فرانس نے رافیل سودے کی جانچ کے احکامات دیئے !

فرانس نے بھارت کے ساتھ سال 2016میں اربوں ڈالر کے متنازع رافیل جنگی جہاز سودے کی جانچ کے احکاگجمات دیئے ہیں دیش کے نیشنل فائنینشیل پروسیکیوٹرس آفس نے جمعہ کو اس کی جانکاری دی اس کے لئے ایک جج کی تقرری کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے قریب 9.3ارب ڈالر کے اس سمجھوتے کے تحت بھارت کو چھتیس جنگی جہاز دیئے جانا ہے یہ سمجھوتا بھارت سرکار اور فرانسیسی جہاز بنانے والی کمپنی ڈلاسٹ کے درمیان ہوا تھا اور اس میں لمبے عرصے سے کرپشن کے الزام لگتے رہے ہیں حالانکہ بھارت کے سپریم کورٹ نے اپنی جانچ میں ان الزامات میں کوئی دم نہیں پایا تھا اس سے پہلے پروسی کیوٹرس نے رافیل سودے کی جانچ کرنے سے انکار کر دیا تھا اس کے بعد فرانسیسی تفتیشی ویب سائٹ میڈیا پورٹ نے اس سودے پر سنگین الزام لگائے تھے اس نے کہا تھا کہ فرانسیسی جانچ ایجنسی رافیل سودے کو لیکر جاری بات چیت کو دبانا چاہتی ہے اس سے پہلے اپریل مہینے میں میڈیا پارٹ نے دعویٰ کیا تھا کی رافیل سودے میں مددگار لوگوں کو پوشیدہ طور پر کروڑوں روپئے کی دلالی دی گئی تھی انل امبانی والی کمپنی ریلائنس بھی تنازعات کے گھیرے میں ہے میڈیا پارٹ نے کہا اس دلالی میں سے کچھ حصہ رشوت کی شکل میں ہندوستانی حکام کو بھی دیا گیا داسالٹ نے ان الزامات کی تردید کی اور دعویٰ کیا کی رافیل سودے میں کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی ہے بھارت میں بھی مرکز کی سرکار نے اس سودے میں کسی بھی طرح کی بد عنوانی کے بارے میں مسلسل تردید کی ہے ان خبروں کے بعد فرانس کی این جی او سورپا نے کرپشن کے سلسلے میں باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی اس پورے سودے میں ریلائنس تنازع کے گھیرے میں ہے کانگریس نیتا راہل گاندھی نے کئی بار ریلائنس انڈسٹری پر سنگین الزام لگائے اب فرانسیسی کورٹ کے حکم کے بعد ایک بار پھر سے رافیل کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!