پیسہ کمانے معاملے میں پترکار گرفتار!
انفورس مینٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی )نے سنیچر کو کہا کہ اس نے چینی خفیہ حکام کو حساس ترین جانکاری مبینہ طورپر لیک کرنے سے جڑے پیسہ جٹانے کے معاملے کے جانچ کے سلسلے میں دہلی کے ایک فری لانس راجیو شرما کو گرفتار کیا ہے اس کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے این آئی اے کے ریمانڈ میں بھیج دیا گیا اس کے بعد این آئی نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت نے اس کو ای ڈی کی حراست میں سات دن کے لئے بھیج دیا گیا ہے جانچ میں پایا گیا 62سالہ شرما نے پیسوں کے لئے چینی خفیہ ایجنسی کے حکام کو خفیہ اور حساس ترین جانکاریاں دی تھیں اور وہ دیگر مشتبہ افراد کے لئے نقدی کا انتظام مہیپال پور میںفرضی کمپنیوں کے ذریعے ایک حوالہ کے ذریعے سے کیا جا رہا تھا جسے چینی شہری جانگ یونگ عرف سورج اور عورت لیگیسیا عرف اوسا اور کوئیں عرف شی ایک نیپالی شیر سنگھ عرف راج گھورا کے ساتھ حوالہ چلا رہے تھے ای ڈی نے کہا کہ کرنسی کے علاوہ مختلف چینی کمپنیوں اور بھارت میں کچھ دیگر کاروباری کمپنیوں کے درمیان بھاری لین دین کیا گیا اس کی جانچ ہو رہی ہے راجیو شرما نے مجرمانہ سرگرمیوں اپنی شمویلیت کو چھپانے کے لئے بے نامی بینک کھاتوں کے ذریعے اسے بھی بینک سے پیسہ حاصل کیا اور اس کے خلاف متعدد دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا دہلی پولس نے پچھلے سال 14ستمبر کو شرماکو گرفتار کیاتھا ان پر ہندوستانی فوج کی طیعناتی اور دیش کی سرحدی حکمت عملی کے بارے میں چینی خفیہ حکام جانکاری دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں