دربھنگا بلاسٹ توٹرائل تھا !

بہار کے دربھنگا جکشن ، بلاسٹ معاملے میں چار افراد کی گرفتار ی کے بعد مسلسل گہری آتنکی سازش سامنے آرہی ہے اور اس سازش کا ماسٹر مائنڈ یوپی کے شاملی کے قصبہ کیرانا سے گرفتار کو سلیم کو مانا جا رہا ہے دھماکے کی سازشوں کے پاکستان میںبیٹھے آتنکی آقا حافظ سعید سے بھی رابطے میں تھا یہ بات سامنے آرہی ہے گرفتار ملزم کے پاکستان جا کر دھماکے کرنے کی ٹریننگ لینے کی بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے اس معاملے میں تفتیشی ایجنسی این آئی اے حید رآباد اور اتر پردیش سے چار سازشیوں کو گرفتار کر چکی ہے اور ان کے پاس سے موبائل اور کیمکل اور دیگر سامان اور اہم دستوایزات ملے ہیں جس سے این آئی کو معاملہ سلجھانے میں آسانی ہوگی جانکاری کے مطابق دہشت گردوں کی سازش دیش میں کئی حصوں میں کیمکل بم سے دھماکے کرنے کی تھی ٹرائل کی شکل میں دربھنگا ، سکندرہ آباد ٹرین کو چنا تھا لیکن وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوئے دھماکے کے بعد سبھی نے ایک دوسرے سے رابطہ کرنا بند کر دیا این آئی نے حیدرآباد سے ناصر اورعمران کو کیرانا سے سلیم کو اور کفیل کو گرفتار کیا پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ سلیم بیماری کی وجہ سے ریمانڈ پر لیا گیا این آئی اے جلد ہی اس کو بھی لیکر سبھی کے سامنے بٹھا کر پوچھ تاچھ کرے گی دربھنگا جنکشن پر ایک ٹرین کے پارسل میں کپڑوں کی گانٹھ میں چھپی سیسیوںمیں 17جون کو دھماکہ ہوا تھا حالانکہ اس میں کوئی جان مال کا نقصان نہیں ہوا لیکن این آئی نے آتنکی سازش کے پہلو کی جانچ شروع کر دی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!