شردپوار کے بھتیجے پر شکنجہ کسنے کا مطلب ۔۔!

انفورس مینٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی )نے کہا کہ اس نے مہاراشٹر اسٹیٹ کو آپریٹیو بینک کے سلسلے میں اثاثہ کمانا انسداد قانون کے تحت قریب 65کروڑ روپئے مالیت کی ایک چینی مل کوقرق کر لیا ہے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور ان کی بیوی سے وابستہ ایک کمپنی معاملے میں ملوث ہے اس کمپنی کا مالک خود اجیت پوار اور بیوی ہیں ای ڈی نے کہا ستارہ کمن گاو¿ں ۔کورے گاو¿ں میں قائم زراویشور کوپریٹیو سوگر کارخانہ کی زمین ، عمارت اور ڈھانچے ، پلانٹ اور مشینری کوقرق کرنے کے لئے اثاثہ روک تھام قانون کے متعلق کئی دفعات کے تحت انترم حکم جاری کیا گیا ہے۔ اخر کار این سی پی چیف شردپوار کے بھتیجے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار پر شکنجہ کسنے کی اگر کوشش کی جا رہی ہے تو اس کا مطلب بہت صاف ہے ۔ ای ڈی نے کہا 65.75کروڑ روپئے مالیت کی پراپرٹی ہے اور یہ 2011میں اس کو خریدا گیا تھا اس کا کہنا کہ یہ پراپرٹی فی الحال گرو کموڈیٹی سروسیز پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایک نام نہاد جعلی کمپنی )کے نام سے ہے اور اس کو پٹہ پر دی گئی ہے بتادیں 2019میںہوئی میں ایف آئی آر کے بعد یہ بڑئی کاروائی ہو رہی ہے یہ پی ایم ایل معاملہ ممبئی پولس کے اقتصادی کرائم برانچ کے ذریعے 2019میں درج کی گئی ادھر ای ڈی کا کہناہے کہ ساری کاروائی قانون کے تحت کی گئی ہے ۔ دیکھنا اب یہ ہوگا کہ اس قدم کا شردپوار اور اجیت پوار و این سی پی کیا جواب دیتی ہے اتناتو صاف لگتا ہے کہ یہ معاملہ پوری طرح سے سیاسی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!