ہندوستانی سنیما کے ایک دور کا خاتمہ!
ہندوستانی سنیما کے سب سے پسندیدہ نامور اور سر کردہ اداکار دلیپ کمار عرف یوسف خان کا بدھ کے روز ممبئی میں لمبی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ان کو جو ہو قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ پر نم آنکھوں سے الودع کیا گیا اس طرح ہندوستانی سنیما کے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ٹریجڈی کنگ 98سالہ دلیپ کمار کو ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور دیگر رشتہ داروں کی موجودگی میں شام 4;45سپر د خاک کیا گیا اس سے پہلے آخری بدائی دینے کے ساتھ توپ سے سلامی دی گئی اور ان کے احترام میں پولس بینڈ بجایا گیا قبرستان کے اندر 25سے 30سے زیادہ لوگوںکو آنے کی اجازت تھی لیکن وہاں میڈیا چینلوں اور اخبارات اور دلیپ کمار کے پرستاروں کی آمد کا تانتہ لگا رہا دلیپ کمار کی آخری رسوم، کے بعد اداکار امیتاب بچن اور ان کے لڑکے ابھیشیک بچن نے جوہو قبرستان جا کر انہیں شردھانجلی دی ان کو تدفین کے لئے لے جانے سے پہلے سرکاری پروٹوکول کے مطابق ان کے جسدخاکی کو ان کے گھر میں ترنگے سے لپیٹاگیا اور پھر اس کے بعد ان کا جنازہ قبرستان لایا گیا وہ پیدائشی طور پر نام سے محمد یوسف خان تھے لیکن جب انہوں نے اپنا فلمی کریئر شروع کا تو اس وقت کی بڑی اداکارہ رہی دیویکا رانی نے انہیں نیا نام دلیپ کمار دیا جو فلموں میں ان کی رومانی ساخ پر کھرا اترتا گیا دلیپ کما رکے جانے سے ہندوستانی کے ایک دو ر کا خاتمہ ہوگیا بیشک وہ اب دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کی اداکاری کو کوئی بھلا نہیں سکتا اور برسوں تک انہیں یاد رکھا جائے گا اور یہ نام ور اداکار کبھی مرتا نہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں