مرکزمیں مودی سرکار نہیں انبانی ۔اڈانی سرکار ہے !

کسان تحریک دنوں دن اپنی خطرناک شکل اختیا ر کرتی جارہی ہے ابھی تک تو کسان نیتا نشنل ہائیو ے پر بیٹھ کر دہلی کے گھیرا و¿ کررہے تھے اب حکمت عملی بنا کر ریلائنس کے پٹرول پمپ بند کرانے کی حکمت عملی بنائی ہے اسی کے چلتے سونی پت میں گاندھی چوک میں ریلائنس شاپنگ مول پر تالا لگا دیا اور مرکز کے خلاف نعرے بازی کی کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ دیش میں مودی سرکار نہیں بلکہ ریلائنس اور انبانی اڈانی کی سرکار چل رہی ہے انہوں نے دھمی بھرے انداز میں کہا اس تحریک کو کسانوں کی تحریک نہ سمجھیں بلکہ یہ ہر ایک دیش کے شہری ،غریب مزدور کا آندولن ہے آج کہنے کو تو مودی سرکار ہے لیکن یہ سرکار ریلائنس انبانی اڈانی کے اشاروں پر چلتی ہے اور انکی وجہ سے عام آدمی مسلسل پس رہا ہے اور ہمیں ان کے سامان کا بائیکاٹ کرنا چاہئے کسان لیڈروں کا کہنا ہے انہیں سرمایا داروں کو راجیہ سبھا ایم پی بنا دیا جاتا ہے پھر اپنے حساب سے دیش کے قانون کا استعمال کرتے ہیں جو قابل مذمت ہے انہوں نے ہر ایک شہری سے اپیل کی ہے کہ ہمیں ان کے سامان کا استعمال چھوڑ کر دکھا دینا چاہئے کہ ان کے بغیر بھی دیش چل سکتا ہے اور انبانی اڈانی اب کسانوں کے نشانے پر آچکے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!