ہم دیش کے نہیں بی جے پی کے مخالف ہیں !

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ترنگہ پر متنازعہ بیان دے کر دیش کی سیاست میں ابال پیدا کر دیا ہے ۔بی جے پی نیتا مفتی کے بیان سے کافی ناراض ہو گئے ہیں ۔بی جے پی نے محبوبہ مفتی کے بیانوں کو دیش دشمن بتایا ہے ۔سنیچر کو بی جے پی سینئیر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا بھارت کے ترنگہ کی جس طرح سے توہین کی گئی اس کی ہم مذمت کرتے ہیں دیش کا جھنڈہ ہے جموں کشمیر کے بھارت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے بتا دیں 370اب بحال نہیں ہوگا ۔ایک دیش دو نشان دو وزیراعظم اب نہیں چلیں گے یہاں بھی جھنڈہ ہوگا وہاں بھی یہی جھنڈہ ہوگا ۔محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا تھا کہ جب تک جموں کشمیر کو لیکر پچھلے سال 5اگست کو آئین میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کو واپس نہیں لیا جاتا تب تک انہیں چناو¿ لڑنے یا ترنگا اٹھانے میں کوئی دلچشپی نہیں ہے ۔آرٹیکل 370کی زیادہ تر نکات کو پچھلے برس اگست میں ختم کئے جانے کے بعد سے محبوبہ حراست میں تھیں ۔اپنی خاندانی سیاست کی بالادستی ختم ہونے پر پیپل الائنس فار گپکار لبریشن کے جھنڈے تلے متحد ہوئی کئی سیاسی پارٹیوں نے کشمیریوں کے جذبات کو بھلانے کے لئے جموں کشمیر کے پرانے جھنڈے کو ہی اپنا نشانہ بنایا ہے ۔اسی کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو پیپل الائنس کا چئیرمین محبوبہ مفتی کو نائب صدر چنا گیا ہے ۔جموں کشمیر کی پانچ اگست 2019سے پہلے کی پوزیشن پر وائٹ پیپر جاری کرنے سے پہلے سری نگر میں 17نومبر کو پہلی بڑی ریلی کی جائے گی ۔ترنگہ پر متنازعہ بیان کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا پیپل الائنس ملک مخالف نہیں بھاجپا مخالف ہے ۔وہ مذہب کے نام پر ہمیں بانٹنے کی کوشش کررہی ہے اور سرکار کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔یہ مذہبی لڑائی نہیں ہے بلکہ ہماری پہچان کی لڑائی ہے اس کے لئے ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں ۔پی جی ڈی کے ایک دیش سے متعلق مخالف اسٹیج ہے میں انہیں بتانا چاہتا ہوں یہ سچ نہیں ہے ۔اس میں کوئی شبہہ نہیں ہے کہ یہ بی جے پی مخالف ہے لیکن ملک مخالف نہیں ہے ۔محبوبہ مفتی کے ورکروں نے ہمارا جھنڈا چھینا والے بیان کے خلاف پولیس کے ریٹائرڈ اے سی پی نے سینٹرل دہلی کے آئی پی اسٹیج تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے اس میں محبوبہ مفتی کے خلاف ملک سے بغاوت اور غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ کے تحت کئی دفعات میں مقدمات درج کرنے کی مانگ کی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!