ریپبلک ٹی وی کے مالک کو دکھایا وانٹیڈ !

فرضی ٹی آر پی کیس میں ممبئی کرائم برانچ اینٹیلی جینس یونٹ نے اب تک 9لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ٹیم نے سنیچر کو پہلی مرتبہ ریپبلک ٹی وی چینل کے مالک اسے چلانے والے کو وانٹیڈ دکھا یا گیا ہے ۔ ساتھ میں ہندی نیوزنیشن اور مہا مووی چینل کے مالکوں کو بھی مطلوب دکھایا گیا ہے ۔ اس کیس میں فقط مراٹھی چینل اور باکس سینیما کے مالک پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹیم نے اس کیس میں 20اکتوبر کو گرفتار ہوئے دو ملزمان رام جی ورما اور دنیش ویشو کرما کو ریمانڈ کے لئے قلعہ کورٹ میں پیش کیا ۔ اسی ریمانڈ میں ٹیم نے پانچ دوسرے ملزمان کو وانٹیڈ دکھایا حالانکہ ریپبلک نیوز اور نیوز نیشن اور مہا مووی چینل کے مالکوں کے خلاف ایسے لفظ قلم بند کئے گئے ہیں لیکن نام نہیں بتا یا گیا ہے ۔ ایک دوسرے کیس میں ریپبلک ٹی وی کے صحافیوں کو بلایا گیا جس میں ڈپٹی ایڈیٹر ،ساگریکا مترا،اور شیوانی گپتا، اور وغیر ہ سمیت ایڈیٹوریل نیوز کے انچارج بھی شامل ہیں۔ اب انٹیلی جینس یونٹ کی مطلوب افراد کی گرفتاری کی تیاری ہے ۔ تاکہ ٹی آر پی گھوٹالے کی اصلیت کا پتہ چل سکے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!