ہماری سرکار آئی تو نتیش جیل میں ہونگے !
بہار چناو¿ میں عجیب و غریب نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیںجہاں تک ہماری جانکاری ہے بہا ر اسمبلی چناو¿ میں این ڈی اے اتحاد میں جے ڈی یو اور ایل جی پی شامل ہیں ایل جی پی کے صدر چراغ پاسوان جے ڈی یو کو برابر نشانہ بنا رہے ہیں اور دوسری طرف یہ بھی کہہ رہے ہیں جن سیٹوں پر ایل جے پی امید وار نہ ہوں وہاں انے کے حمایتی بی جے پی کو ووٹ دیں انہوں نے ٹویٹ کیا جہاں پر ایل جی پی کے امیدوار چناو¿ لڑ رہے ہیں بہار بہار ی کو برقرار رکھنے کے لئے پارٹی کو ووٹ دیں آنے والی سرکار نتیش سے آزاد سرکار ہوگی ویسے ایک طرف چراغ پاسوان وزیر اعظم نریندر مودی کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے وہیں دوسری طرف بھاجپا لیڈراور مرکزی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر این ڈی اے اقتدار میں آئی تو نتیش کمار ہی ہمارے وزیر اعلیٰ ہونگے اس کے باوجود چراغ نے نتیش کے خلاف بولنے میں ساری حدیں پار کردی ہیں ۔ کیا اس کا مطلب نکالا جائے کی بی جی پی کی ہائی کمان کی رضا مندی سے ہی چراغ پاسوان نتیش کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں ؟ کیا ایل جے پی بی جی پی کی بی ٹیم ہے ؟اور بی جی پی کی رضا مندی سے نتیش کو ہرانے کی سازش ہے؟ بی جی پی شاید یہ چاہتی ہے کہ این ڈی اے کی سرکار بنے اور اگلا وزیر اعلیٰ بی جی پی سے ہو نتیش کی جے ڈی یو کو اتنی کم سیٹیں ملیں کہ وہ بولنے کی پوزیشن میں نہ رہیں پاسوان نے ساری حدیں پار کرتے ہوئے کہا ہماری سرکار آئی تو نتیش اور ان کے وفا دار آفسر جیل میں ہونگے بکسر ریلی میں انہوں نے کہا جن لوگوں نے کرپشن کیا ہے ان کا کیا کرنا چاہئے ؟عوام سے وعدہ کرتا ہوں ایک منصوبہ میں ہوئے گھوٹالے کی جانچ ہوگی چاہے اس میں کوئی افسر ہو یا خود وزیر اعلیٰ سیدھے جیل بھےیجا جائے گا ۔ ویسے بتا دیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کابینہ کے وزراءکا اساسہ پچھلے پانچ سال میں290فیصد بڑھا ہے ۔ ایسے ہی ایک وزیر برج کشور گھوٹالے کے معاملے میں جیل میں بند ہے ان کے اساسے میں 264فیصدی کا اضافہ ہوا ہے ۔ زیادہ تر نے اس پیسے کی سرمایہ کاری شیر اور برانڈ کے سیئر خریدنے میں لگایاہے بینک بیلنس کے معاملے میں زیادہ تر وزراءسے امیر ان کی بیویاں ہیں ۔ جے ڈی یو پردیش صدر نرائن سنگھ نے کہا کہ چراغ اور تیجسوی آپس میں ملے ہوئے ہیں دونون سوچی سمجھی سازش کے ساتھ چل رہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بولنے سے بچ رہے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں