چناو ¿ میں کسوٹی پر ہوگی راہل کی ٹیم!

کانگریس صدر کے عہدے پر راہل گاندھی کی بحالی میںآنے والی اڑچنوں کو دور کرنے میں لگی ان کی ٹیم کے لئے بہار کا چناو¿ ایک بڑی چنوتی بن گیا ہے ۔بہار کی چناوی سیاست کو لیکر مہم چلانے کی پوری ذمہ داری ٹیم راہل کے ممبروں پر ہے ۔کانگریس کے پرانے لیڈروں کا اس میں ظاہری یا درپردہ کوئی رول دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا ہے اکیلے ٹیم راہل کی سیاسی صلاحیت کے لئے بڑی چنوتی ہے ۔بہار چناو¿ کے انتظام کی پوری ذمہ داری کانگریس کے سکریٹری جنرل اور میڈیا چیف رندیپ سرجیوالا کے ہاتھوں میں ہے ۔اور وہ سنکٹ موچک کی شکل میں ابھرے ہیں ۔اس کے علاوہ وہ چناو¿ انتظام اور تال میل کمیٹی کے چئیرمین ہیں وہیں کنوینر موہن پرکاش بھی راہل کے پسندیدہ لوگوں میں شامل ہیں ۔وہیں ڈاکٹر سنجے کمار کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ٹکٹ بٹوارے سے لیکر صوبہ کے انچارج اور میڈیا تال میل کمیٹی کے چیف بنائے گئے پون کھیڑا کا نام بھی راہل گاندھی کے قریبی مانے جاتے ہیں ۔کل ملا کر بہار چناو¿ کے نتائج کی بنیاد پر ٹیم راہل کے ممبران کسوٹی پر ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!