خاتون کانسٹبل سے بدتمیزی میں وزیر کا بیٹا گرفتار!

گجرات کے شہر صورت میں لیڈی کانسٹبل سے بدتمیزی کے الزام میں وزیر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے ۔صورت میں کرفیو خلاف ورزی کے معاملے میں ریاستی وزیرصحت کشور دھانگی کے لڑکے پرکاش سنگھ سمیت سات لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کو اتوار کو گرفتار کیا گیا ۔اس واقعہ کے بعد صورت و دیگر شہروں میں لوگوں کی سپورٹ سنیتا یادو کے بینر لیکر سڑکوں پر آگئے ۔اس سے پہلے وزیر نے اپنے بیٹے کابچاو¿ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف سیاسی سازش کی جارہی ہے ۔وہ شوراشٹر میں سیاسی طور پر مضبوط ہیں اور آنے والے مقامی بلدیاتی چناو¿ کو دیکھتے ہوئے سیاسی حریف ان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ان کے بیٹے بھی نے بھی لیڈی کانسٹبل پر گالی گلوج کرنے ووردی کا روب دکھانے کا الزام لگایاتھا شوشل میڈیا میں وائرل کرکے آڈیو کر ایڈٹ کرکے چلانے کا بھی الزام ہے ۔لیڈی کانسٹبل سنیچر کو استعفیٰ دینے کے بعد سے روپوش ہے ۔واردات 8جولائی کی بتائی جارہی ہے ۔پرکاش نے بتایا کہ لیڈی کانسٹبل کی بات اپنے وزیر پتا سے بھی کروائی لیکن سنیتا یادو نہیں مانی ۔صور ت میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے چلتے انتظامیہ و پولیس رات کے کرفیو سے لیکر ہیر او کپڑا بازار بند کرنے جیسے قدم اٹھا رہی ہے ایسے مین وزیر کے بیٹے بنا ماسک پہنے پکڑے گئے اور دوستوں کو چھڑانے پہونچ گئے ۔ان لڑکوں نے لیڈی کانسٹبل کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس درمیان کہا سنی ہوئی غور طلب ہے کہ واردات کے درمیان سنیتا نے پولیس انسپکٹر وی این ساغر کو اس کی جانکاری دی تو انہوں نے کہا کہ ان کا نام ڈائمنڈ و ٹیکسٹائل فیکٹری نہیں چلنے دینے کا ہے اور پوائنٹ پر کسی کو روکنے کا نہیں اس کے بعد سنیتا یادو نے اپنا استعفیٰ دے دیا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!