رپورٹ :سونا پہلی بار 50ہزارتک پہونچا !
کورونا وائرس سے پیدا غیر یقینی ماحول می سب سے محفوظ سرمایہ کا ذریعہ سونا بتایا گیا ہے سونے کے بھاو¿ آسمان چھو رہے ہیں بدھوار کو عالمی سطح پر نیویارک میں سونے کا بھاو¿ 0.05فیصد کی تیزی کے سبب 2011کے بعد پہلی بار 1810.80ڈالر فی اونس تک اچھلا ۔پچھلے نو برسوں میں پہلی بار 1800ڈالر فی اونس کی اونچائی کو توڑا ۔کوڈیما کموڈٹی کے ڈائرکٹر اجے کوڈیما نے بتایا کہ سونے کے اس وقت سارے اثرات موجود ہیں اکوٹی بازار میں اتار چڑھاو¿ سے درکار مانگ بھی تیزی سے بڑھی ہوئی ہے اس سے دیوالی تک بھاو¿ ایم سی ایکس پر 53ہزار روپئے کے اسٹنڈرڈ کو توڑ سکتا ہے دہلی کے صرافہ بازار میں سونا بھاو¿ بدھوار کو 723روپئے کی بڑھت کے ساتھ بند ہوا اور 49ہزار آٹھ سو انٹھانوے فی دس گرام رہا حالانکہ چاندی ایک سو چار روپئے ٹوٹ کر پچاس ہزار چار سو سولہ روپئے فی گرام رہ گئی ۔بدھوار کو ڈالر کے مقابلے روپیہ نو پیسے ٹوٹ کر 75.02روپئے پر بند ہوا ۔ماہرین نے کہا کوڈ 19-کے بحران کے بعد سے لوگ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے پر پیسہ لگا رہے ہیں کیونکہ سونے کا بھاو¿ مسلسل بڑھ رہا ہے کورونا اور لاک ڈاو¿ن سے معیشت بحران میں نظر آئی اس سے سونے کے دام میں دوبارہ تیزی آئی ۔بھارت چین میں کشیدگی بڑھنے سے بڑی ابھرتی معیشت ایک نئی چنوتی میں گرتی نظر آرہی ہے سرمایہ کار مشکل وقت کے لئے سونے میں پیسہ لگا رہے ہیں پچھلے ایک سال میں 56فیصدی ریٹرن دیا ہے ۔سونے میں پچھلے چھ مہینوں کے اندر 25فیصدی سے زیادہ اضافہ سونے کے دام میں ہوا ہے ۔وقت اچھا ہے سونے پر پیسہ لگانے کے لئے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں