سرکار گرانے کے درمیان انکم ٹیکس کے چھاپے !

راجستھان میں تیزی سے بدلتے سیاسی حالات کے درمیان اچانک محکمہ انکم ٹیکس نے پیر کے روز کانگریس نائب صدر راجیو اروڑا ور کانگریس نیتا دھرمیندر راٹھور نیتا کے یہاں انکم ٹیکس محکمہ نے چھاپے مارے اس کے علاوہ جے پور کوٹا ،دہلی اور ممبئی میں ان دونوں لیڈروں کے اڈوں پر چھاپہ ماری کی اس کے علاوہ راجیہ اسمبلی کی خرید وفروخت کے اندیشے سے کانگریس اور ممبران اسمبلی کی گروپ بندی کا مرکز بنے جے پور کے پاس ایک ہوٹل میں بھی چھاپہ مارا گیا جن کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ان میں سے دو کو نائب وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا قریبی مانا جاتا ہے ۔کانگریس کے ذرائع نے کہا پارٹی نیتا راجیو اروڑا دھرمیندر راٹھور کے کمپلیکس میں چھاپہ ماری کی گئی ۔اروڑا راجستھان کانگریس کے نائب صدر ہیں وہیں راٹھور راجیہ بیج نگم کے سابق چئیرمین ہیں جس ہوٹل میں چھاپہ ماراگیاوہ اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کے قریب دوست ہیں سیاسی گلیاروں میں خبر گرم ہے ۔جبکہ گہلوت کے قریبی کچھ آزاد ممبران اسمبلی پر بھی چھاپے پڑ سکتے ہیں ۔اور ریاست میں سرکار گرانے کی کوشش کے دوران چھاپے ماری کو لیکر سیاست شروع ہو گئی ہے ۔انکم ٹیکس کی ٹیم نے راٹھور کے گھرجب چھاپہ ماراتھا وہیں سبھی لوگوں کا داخلہ روک دیاگیا ۔جے پور کے ساتھ ہی کوٹا دہلی اور ممبئی میں ایک ساتھ کئی جگہ چھاپے مارے گئے ۔وہیں امرپالی ڈیلرس کے پارٹر مالک راجیو اروڑاکے گھر بھی چھاپا ماراگیا اور کئی دفتروں پر کاروائی ہوئی اور کانگریس نیتا رنجیو سرجیوالا نے الزام لگایا کہ بھاجپا کی طرف سے ہر مرتبہ جانچ ایجنسیوں کوآگے کر دیا گیا جاتا ہے اور چھاپے ماری کرکے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔سرجیوالا نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ آخر بھاجپا کے وکیل میدان میںآگئے ہیں اور انکم ٹیکس محکمہ نے جے پور میں چھاپا ماری کی اور اس کے بعد اب ای ڈی کب آئیگی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!