ایک اور کورونا وارئیر لڑتے لڑتے شہید ہوگیا

ساراشہر اس وقت صدمہ میں آگیا جب خبر آئی کہ جانباز نوجوان دہلی پولیس کا کانسٹبل امت کمار شرما کورونا وبا کا شکار ہوگیا اس جانباز سپاہی کی موت ہو جانے سے ان کے آبائی وطن سونی پت کے گاو ¿ں میں ماتم چھا گیا ان کی بیوی پوجا اور تین سالہ بیٹے ریان کا اپنے والد اور شوہر کو یا دکرکے برا حال ہے امت کمار کے سالے روی نے بتایا کہ امت کی موت ہوجانے کی خبر بہن کو دودن بعد یعنی شوموار کی رات کو دی گئی ۔پوجا اور امت کی شادی چار سال پہلے ہوئی تھی ۔پوجا دہلی میں کونٹرکٹ ٹیچر ہے لاک ڈاو ¿ن کے چلتے وہ گاو ¿ں میں رہ رہی تھی ۔امت بے حد اچھے انسان تھے سب کو اپنا دوست مانتے تھے ۔امت نے اتوار کو اپنے گھر والوں سے بات کی تھی اور یقین دلایاتھا کہ میں پوری طرح تندرست ہوں امت نے کچھ دن پہلے ہی اپنے تین سالہ بیٹے کا اسکول میں داخلہ کرایا تھا اور ان کی تمنا تھی کہ ان کابیٹا بڑا افسر بنے ۔پیر کو طبیعت خراب ہونے کے بعد امت نے گھر پر بیوی کو بتایا کہ انہوں نے کورونا کی جانچ کرانے کی بات کہی حالانکہ گھر کے کسی فرد کو امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی وائرس ان کی جان لے لیگا ۔سپاہی امت کے رشتہ دار سالے و دوستوں نے ان کے علاج پر سوال کھڑے کئے ہیں اورکہنا تھا کہ اگر وقت رہتے امت کو بھرتی کرلیا جاتا تو وہ شاید آج زندہ ہوتے ان کے ساتھ ہی نوین نے ان کا علاج کرانے کے لئے دس سے زیادہ اسپتالوں کے چکر لگائے ۔لیکن کسی اسپتال نے انہیں بھرتی نہیں کیا نوین نے جب کسی پولیس افسر کو فون کی تو انہوں نے آرایم ایل میں بھرتی کرانے کی بات کہی لیکن اس سے پہلے ہی ان کی موت ہوگئی اس سارے معاملے کی جانچ ہونی چاہیے ۔کیا امت کمارکا وقت رہتے علاج نہیں ہو سکا اس کا ذمہ دار کون؟امت کی موت کے بعد دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو نے بڑے سطح پر جوانوں کی حفاظت کے لئے تبدیلیاں کیں ہیں تاکہ اس وبا کے دوران سڑکوں پر مورچے سنبھالے دہلی پولیس کے کسی بھی یودھا کے ساتھ ایسا نا ہو اگر پولیس کرمچاری کو ایسا لگتا ہے کہ اس کی طبیعت بگڑ رہی ہے تو وہ اپنے پولیس کمشنر یا یونٹ میں خبر کریں گے ۔ڈی سی پی کو جانکاری دیں گے۔ڈی سی پی ایسے معاملوں کی جانکاری نوڈل افسر کو دینی ہوگی اگر کسی پولیس ملازم کو ایسا لگتا ہے کہ اس میں کورونا کے اثرات ہو سکتے ہیں توا س کے سینٹر دہلی میں ایک پورا ہوٹل بک کیاگیا ہے جہاں جاکر پولیس ملازم خود کو کوارنٹائن کر سکتے ہیں جانچ کے لئے حیدر پورمیں دہلی سرکار کے تعاون سے ایک ٹسٹنگ سینٹر کھولا گیا ہے یہ اچھی بات ہے کہ دہلی کے مکھیہ منتری اروند کیجریوال نے امت کے خاندان کو ایک کروڑ روپئے رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ہم امت جانباز کو سلام کرتے ہیں ۔جے ہند۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!