29دن میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے

دہلی میں اتوار کو آئے آندھی طوفان کے بعد بہت زبردست زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔اس کی رفتار3.4رختر اسکیل پر ناپی گئی ہے دہلی میں 29دن میں یہ تیسر ازلزلے کا جھٹکا تھا ۔پہلا 12اپریل کو آیا جس کی رفتار 3.5رختر اسکیل ناپی گئی تھی اس کے بعد اگلے ہی دن دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی رفتا ر 2.3رختر اسکیل ناپی گئی تھی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز نارتھ ایسٹ دہلی رہا محکمہ موسمیات کے سینئیر سائنس دان جی ایل گوتم کے مطابق اتوار کو آئے زلزلے کا مرکز نارتھ ایسٹ دہلی میں علی پور اور اترپردیش کے سرحد کے پا س تھا اس سے پہلے 12اور 13اپریل کو آئے زلزلے کامرکز نارتھ ایسٹ دہلی مین سونیا بہار کے پاس تھا ۔اس کے علاوہ دہلی ہریدوار رینج کی پلیٹوں میں تبدیلی کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے دہلی میں آئے تین زلزلوں کے جھٹکوں کے علاوہ آٹھ اپریل کو دادری کے پاس بھی زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا یہ تشویش کاباعث ہے ۔دہلی زلزلے کے حساب سے بہت حساس شہر ہے اس خطے میں کبھی بھی بڑا زلزلے کا جھٹکا آنے کا امکان بتایا جارہا ہے توتم پورے ہمالیائی زون کو زلزلے کے سسمک زون 5میں رکھاگیا ہے اس کا مطلب ہے یہ زلزلے کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے اس زون میںدہلی بھی شامل ہے ۔گوتم کے مطابق ہمالیائی خطوںمیںمسلسل ای جی اے پلیٹس یوریشیا پلیٹس سے ٹکراتی ہیں جس وجہ سے بڑے زلزلے کا امکان بنا رہتا ہے سائنسدانوں نے ان زلزلوں کے بارے میں اپنی تھیوری بیان کی ہے لیکن جیوتشیوں کے مطابق اتنے زلزلے آنا اچھا اشارہ نہیں ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ برے ٹائم کے اشارے ہیں اور آگے بھی ایسے ہیں ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!