20سال کے سب سے طاقتور طوفان امفان!
یہ ہمارے دیش میں کیاہورہا ہے؟ لگتاہے کسی کی بددعا لگ گئی ہے۔ ایک طرف کورونا کی وبا تو دوسری طرف ایک مہینے میں تین تین زلزلوں کا آنا، رہی سہی کسر بدھ وار کو مغربی بنگال میں آئے خوفناک سائکلونک طوفان امفان نے پوری کردی۔ پورا ملک پہلے ہی کورونا وائرس سے لڑرہاہے۔ اب اوڈیشہ، مغربی بنگال کے کچھ سمندری علاقوں میں زبردست طوفان کا آجانا مشکلوں کے درمیان ایک اور آفت جیسا ہے۔ 20میں سب سے طاقتور طوفان امفان نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ سوپر سائکلونک طوفان190کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا۔ اس دوران اوڈیشہ میں بھی بھاری بارش ہوئی اور تیز آندھیاں چلیں۔ اس سے مغربی بنگال میں 10، اوڈیشہ میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی۔ اترپردیش کے غازی پور، اعظم گڑھ میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش میں درجنوں پیڑ اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔ اور اس سے بھاری قیمت چکانی پڑی۔ مغربی بنگال میں بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق پچھلی دودہائیوں میں کئی وجوہات سے موسم کے بے کنٹرول ہونے سے طوفانوں کا سلسلہ بڑھا ہے۔ اور یہ اچھی بات ہے ہم نے اپنے پرانے تجربوں سے سیکھا ہے ہماری تیاری ایسے طوفانوں کے لئے تیار رہی۔ اس لئے نقصان بھی کم ہوا۔ ساری دنیا کا جو موسم بدل رہا ہے۔ بہرحال وہ سبھی کے لئے باعث تشویش ہے۔ (انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں