رام مندر کی تعمیر اپریل میں شروع ہوگی:نیاسی

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کے ساتھ ہی ایک بڑی خانہ پوری ہو گئی ہے پی ایم مودی نے اس ٹرسٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تنازعہ سے آزاد کیا زمین کے ساتھ ہی مرکزی سرکار کے ذریعہ 1993میں اکوائر شدہ 67.7ایکڑ زمین بھی سونپنے کا اعلان کر دیا تھا ۔مرکزی کیبنٹ نے بدھ کے روز رام مندر ٹرسٹ بنانے کی منظوری دی جس کا اعلان لوک سبھا کے ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرسٹ بنانے سے متعلق جانکاری دی ٹرسٹ کا نام شری رام جنم بھومی تیرتھ استھل رکھا گیا ہے ۔ایودھیا میں شری رام مندر تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کے ساتھ ہی سب کی توجہ اس بات کی طرف چلی گئی کہ رام مندر کی تعمیر کب شروع ہوگی ۔15نفری ٹرسٹ کے 9ممبران کے ناموں کا اعلان اور اس میں دلت کی شکل میں شیلا نیاس میں بنیاد کی اینٹ رکھنے والے دلت کامیشور چوپال کو شامل کرنے کا مطلب ہے کہ ناموں پر کافی وقت سے غور چل رہا تھا۔سپریم کورٹ میں شری رام جنم بھومی کے وکیل رہے پارا سن کی رضامندی سے پہلے لی گئی تھی ۔ٹرسٹ کا پتہ و ان کا مکان نہیں ہوتا یوں اس ٹرسٹ میں کچھ 15ممبر ہوں گے جن میں سے چھ کو نامزد کیا جائے گا لہذا کسی خاتون کو شامل کئے جانے کا راستہ نہیں کھل پایا سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی والی پانچ ججوں کی بنچ نے پچھلے سال 9نومبر کو دھائیوں پرانے رام جنم بھومی بابری مسجد تنازعہ کا نمٹارا کرتے ہوئے تاریخی فیصلے میں متنازعہ جگہ ہندو فریقین کو دینے اور مسلمانوں کو ایودھیا میں پانچ ایکٹر زمین دینے کے احکامات دئے تھے کئی دہائیوں تک اس مسئلے نے دیش کی سیاست اور سماجی ڈھانچے اور بھائی چارے کو متاثر کیا ۔اور اس کا آغاز چھ دسمبر 1992کے واقعہ کی شکل میں دیکھنے کو ملا جب ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچے بابری مسجد کو ڈھا دیا گیا تھا ۔دراصل یہ تنازعہ مالکانہ حق تک محدود نہیں تھا اس میں آستھا بھی جڑی رہی سپریم کورٹ نے جب انا فیصلہ سنایا تب کہا تھا کہ اسے کسی کی ہار یا جیت کی شکل میں نہیں دیکھا جانا چاہیے ۔اور واقعی اس بات کی تعریف ہونی چاہیے کہ اس فیصلے کے بعد سبھی فریقین اور فرقوں نے صبر وتحمل کا ثبوت دیا۔شری رام جنم تیرتھ استھل ٹرسٹ کے نیاسی سوامی گوند دیو گری مہاراج نے جمعرات کو کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اپریل میں یا تو رام نومی یا اکشے ترتیا کو شروع ہوگی سوامی جی نے کہا کہ حالانکہ صحیح تاریخ ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ میں مقرر ہوگی میں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لے ایک ٹرسٹ بنانے کے لئے مودی سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں کروڑوں لوگوں گی خواہش تھی کہ ایودھیا میں ایک رام مندر تعمیر کیا جائے یہ بھگوان رام کو سمرپت صرف ایک ڈھانچہ نہیں ہوگا بلکہ دیش کا ایک علامت بھی ہوگا ۔جے شری رام

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟