بھارت میں 26سال میں ٹڈیوں کو سب سے بڑا حملہ

بھارت کی تاریخ میں اس وقت زبردست ٹڈی حملے کی آفت آئی ہوئی ہے اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے مغربی ایشیائی ریگستان سے نکلیں ان آسمانی در انداز پرندوں نے گجرات ،راجستھان اور پنجاب میں پھیلے 1.68لاکھ اکیڑ سے زائد کھیتوں کی فصل برباد کر دی ہے ۔یہ بھارت میں 26سال میں سب سے بڑا حملہ ہے اس سے پہلے 1978,1993اور 1962میں یہ حملے دیکھے گئے تھے تب سردیوں کی وجہ سے یہ ختم ہو گئے تھے ۔راجستھان میں 169821گجرات میں 18737ایکڑ کھیتوں کو نقصان پہنچایا پنجاب میں نقصان کا اندازہ نہیں لگ سکا لیکن ایک اندازے کے مطابق سو کروڑ روپئے کا نقصان ہو گیا ہے اور قریب 1.5لاکھ کسان ان ٹڈیوں کی حملوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔پاکستان اور شومالیہ نے ٹڈی دل حملوں کے بعد قومی ایمرجنسی لگا دی ہے ۔ان حملوںنے ٹماٹر،گیہوں اور کپاس کی 40فیصد کھیتی کو نقصان ہوا ہے ۔ٹڈیوں کو ختم کرنے کے لئے راجستھان اور گجرات سرکاروں نے غیر منظم گروپ کے کیمکل کا استعمال کیا ۔اسے ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے وقت کیمیائی ہتھیار کے طور پر تیار کروایا تھا ۔اس زہریلی دوا کور اجستھان اور گجرات میں ہزاروں ایکڑ زمین پر چھڑکا گیا ۔یہ کیمکل اب پانی میں گھل کر اسے زہریلا بنائے گا انڈین آلودہ موسمیات سائنس انسٹی ٹیوٹ پونے کے سائنسداں راکسی میتھیو کول کے مطابق مئی و اکتوبر2018میں بحر ہند میں اسے لبان جیسے آفتوں کی وجہ سے یمن ،یو اے ای اور عمان ،سعودی عرب اور دیگر ریگستانوں میں اچھی بارش ہوئی جہاں یہ ٹڈیاں پلی بڑھیں اس سے ناگزیں حالات بننے کی شروعات ہوئی 90دن زندہ رہنے والی ان ٹڈیوں کا بھارت پہنچنے تک خاتمہ ہو جانا چاہیے تھا لیکن مانسونی مہینوں اور پھر نومبر میں تھار ریگستان اور مغربی راجستھان میں اچھی بارش ہوئی اس کی وجہ سے جو ٹڈی جھنڈ یہاں پہنچے انہوںنے اگلی پیڑھی کو تیار کرنے کے لئے یہاں کم گرمی گھاس اور ہوا جیسے خوشگوار حالات پائے دو گرام کا یہ پرندہ ایک دن میں اپنے وزن کے برابر خوراک کھا جاتا ہے ۔یہ سفر بہت چھوٹا لگتا ہے تو لاکھوں کی تعداد میں آنے والے ان کے کسی جھنڈ کے بارے میں سوچ کر اندازہ لگائیں بھارت اس وقت ان ٹڈیوں کے جھنڈ کے سب سے خطرناک حملے سے گزر رہا ہے ۔عموماََ گرمی میں آنے والے ٹڈیوں کے جھنڈ کے و موسمی حملے نے زراعت اور ماحولیاتی سائنسدانوں کے کان کھڑے کر دئے ہیں ان کی آباد عام طور سے 20ہزار گنا زیادہ ہوتی ہے اور سردیاں ختم ہونے کے بعد ان کی نئی پیڑھی تیار ہو سکتی ہے ۔تقریبا 40لاکھ ٹڈیوں کا ایک جھنڈ ایک بار میں دس ہاتھی یا 25اونٹ کے ذریعہ کئے گئے نقصان کے برابر کھیتی کو برباد کر رہے ہیں ۔موٹے طور پر یہ نقصان 25ہزار لوگوں کی غذا کو برباد کرنے کے برابر ہے ۔ٹڈیوں کو ہوا میں مارنے کے لئے ضروری پلین و ڈرون تو مانگے ہی نہیں گئے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!