ایجنسیوں کے نشانے پر اپوزیشن لیڈر!
اپوزیشن پر سرکاری ایجنسیوں کا شکنجہ کستا جا رہا ہے ۔کانگریس سے لے کر ترنمول کانگریس،پوار خاندان سے لے کر اعظم خاں پر ایجنسیاں کارروائی تیز کر رہی ہیں ۔ہریا نہ کانگریس میں لیڈر شپ کی لڑائی میں الجھے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا کی مشکلیں بڑ ھتی جا رہی ہیں ۔انفورسمینٹ ڈاریکٹریٹ نے پنچ کلہ میں صنعتی پلاٹ الاٹ مینٹ معا ملے میں ان سبھی چودہ پلاٹوں کو پر کر دیا جنہیں انہوںنے اپنے رشتہ داروں ملنے والے لوگوں اور اثر دار شخصیتوں کو دئے تھے ۔تیس کروڑ چالیس لاکھ روپئے قیمت کے یہ پلاٹ منی لانڈرنگ معاملے میں پر کئے گئے ہیں ۔دوسری طرف کانگریس کے سینر لیڈر اور سونیا گاندھی کے قریبی احمد پٹیل کو ایک مبینہ طور سے ان کی کمپنی کے ذریعہ کی گئی جعلسازی کے معاملے میں ای ڈی نے ان سے تیسری مرتبہ پوچھ تاچھ کی اس معاملے میں کھاتہ اور قانون سے وابسطہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سارا معاملہ احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل کی کمپنی اسٹرلنگ بائیوٹیک سے جڑا ہے ۔جس نے جانے مانے آندھرا بینک کی قیادت والی بینکوں کے ایک گروپ سے پانچ ہزار کروڑ روپئے کا قرضہ لیا تھا یہ قرضہ پوری طرح تصدیق کے بعد دیا گیا تھا اور جب کمپنی نے باقاعدہ طے وقت پر قرض نہیں چکایا تو یہ ایم پی اے میں تبدیل ہو گیا اس قرضے کو اب 8100کروڑ روپئے بتایا جا رہا ہے سی بی آئی سے ملی جانکاری کی بنیاد پر کمپنی پر دھوکہ دھڑی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ادھر سی بی آئی نے نارد اسٹنگ آپریشن معاملے میں ترنمول کانگریس کے ایک سابق ایم پی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے رابطہ قائم کیا ہے ۔ایجنسی نے ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کے تین ایم پی سوغات رائے ،کاکولی گھوش،اور پرسون بنرجی پر مقدمہ چلانے کی منظوری مانگی ہے ۔تو اگر یہ دی جاتی ہے تو چاروں لیڈروں کا نام ایجنسی کی چارج شیٹ میں رکھے جا سکتے ہیں ۔حکام نے کہا نارد اسٹنگ کا معاملہ ترنمول کے کچھ نیتاﺅں اور مغربی بنگال کے افسروں سے جڑا ہے ۔جسے ایک پرائیوٹ کمپنی کا نمائندہ بتانے والے صحافی سے پیسے لیتے ہوئے مبینہ طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔کولکاتہ ہائی کورٹ کے حکم پر تقریبا ایک مہینے کی ابتدائی جانچ کے بعد 16اپریل 2017کو سی بی آئی کی ایف آئی آر میں سبھی چار نیتاﺅں کو ملزم بنایا گیا تھا ۔سابق وزیر خزانہ چدمبرم اس وقت سی بی آئی حراست میں ہیں ۔سونیا گاندھی اور راہل گاندھی اے جی ایل کیس میں ضمانت پر ہیں ۔ہڈا کے ساتھ رابرٹ واڈرا بھی زد میں آچکے ہیں ۔مہاراشٹر کے مشہور کاپریٹو بینک گھوٹالہ معاملہ میں ممبئی پولس نے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نیتا اجیت پوار اور دیگر 76لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔یہ ایف آئی آر ممبئی پولس کی معاشیاتی برانچ نے درج کی ہے ۔کسانوں کی زمین ہتھیانے کے الزام میں پہلے ہی سپا کے سینر لیڈر اعظم خاں مشکل میں ہیں ۔ان پر اب ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کے علاوہ ان پر ساٹھ مقدمے پہلے سے درج ہیں ۔ڈکیتی کی رپورٹ رامپور شہر کی کوتوالی میں محلہ گھوسیان کے باشندے ننھے نے یہ رپورٹ درج کرائی ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ 15اکتوبر 2016کو اس وقت کے سی او سٹی اے جے حسن خان اور ایس او جی سپاہی دھرمیندر ٹھیکیدار اسلام بریندر گوپال فصاحت علی خان عرف شانوان کے گھر پر بھاری پولس فورس کے ساتھ آئے اور ان کی یہ جگہ اعظم خان نے لے لی ہے ۔اور یہ کہا کہ اس کو فورا خالی کرو اپوزیشن کا سرکار پر الزام ہے کہ وہ چن چن کر اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ پر لے رہی ہے ۔سرکاری ایجنسیوں کا بے جا استعمال ہو رہا ہے وہیں سرکار کا کہنا ہے کہ اس سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں قانون اپنا کام رہا ہے قانون سے اوپر کوئی نہیں چاہے وہ کتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو ؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں