کیا بھوپال میں 35سال کا کانگریسی سوکھا ختم کر پائیں گے؟

35سال !جی ہاں.... ،بھوپال سے کسی کانگریسی امیدوار کو لوک سبھا چناﺅ میںکامیاب ہوئے 35سال پورے ہو گئے ہیں اس نقطہ نظر سے مدھیہ پردیش کے دو مرتبہ وزیر اعلیٰ رہ چکے دگ وجے سنگھ کانگریس کے لئے امید کی کرن کی شکل میں ہیں ،دیکھنا یہ ہوگا کہ تین دہائیوں سے خشک سالی مٹا کر وہ کانگریس کے لئے تقریبابنجر ہو چکی بھوپال پارلیمانی سیٹ کی زمین پر ووٹوں کی فصل لہلہا پاتے ہیں یا نہیں ؟ایک دہائی تک مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ اور دو مرتبہ ریاستی کانگریس صدر کے ناطے دگ وجے سنگھ کو ریاست کے مسائل پر گہری واقفیت ہے اور ان پر پکڑ بھی ہے ۔تنازعات انہیں تقویت دیتے ہیں خاص طور پر آر ایس ایس ،ہندتو اور بھاجپا کو لے کر ان کو متنازعہ ٹوئٹس پر شوشل میڈیا میں جتنی ان پر تنقید ہوئی ہے شاید ہی کسی دوسرے نیتا کی ہوئی ہو عوامی رابطہ اور اندرونی خطرے سے محروم مقبولیت دگ وجے نے شاید یہ کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے مقابلے پر بھاجپا نے پرگیہ ٹھاکر کو اتارنے کے پیچھے بھاجپا کا ووٹوں کا پولارائزیشن کر نا ہے دگ وجے سنگھ بھاجپا کی چال کو سمجھ گئے ہیں۔ انہوں نے سادھوی کے میدان میں آتے ہی بھگوا دہشتگردی اور ہندتو جیسے موضوعات کو اٹھانا بند کر دیا ہے۔دگ وجے بھاجپا کے داﺅں میں تو نہیں آئے البتہ سادھوی خود غلطی کر بیٹھیں اور انہوںنے شہید افسر ہیمنت کرکرے کے بارے میں دئے بیان نے پورے دیشن میں زلزلہ سا لا دیا ہے ۔بھاجپا کو جب لگا کہ بے وجہ سادھوی نکتہ چینی کا شکار ہو ررہی ہیں۔ تو بھاجپا نے سادھوی سے معافی مانگنے کو کہا بھلے ہی سادھوی نے اپنا بیان واپس لے لیاہو جو نقصان ہونا تھا وہ تو ہو ہی گیا انہیں یہ سمجھ نہیں آیا کہ سیاست کتنا خطرناک کھیل ہے اور چناﺅ میں ہر بات کا اثر ہوتا ہے ۔ہیمنت کرکرے کا شراپ اس کے بعد بابری مسجد ڈھانے پر دئے بیانوں کے بعد اب پرگیہ ٹھاکر نے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کو آتنکی تک کہہ دیا ۔انہوںنے دگ وجے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 16سال پہلے اوما دی دی (اوما بھارتی )نے اسے ہرایا تھا اور وہ سولہ سال تک منھ نہیں اُٹھا پایا اب پھر سے سر اُٹھا رہا ہے ۔تو اب دوسری سنیاسی سامنی آگئی ہے ۔جو اسکے کرموں کا در پردہ ثبوت ہے ۔ایک بار پھر دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے سنیاسی کو ختم ہونا پڑا ہے حالانکہ بعد میں پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ میں نے دگ وجے کو آتنکی نہیں کہا ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!