بھگوا دھاری مودی کے نشانہ پر باقی 241سیٹیں !

بابا وشوناتھ کی نگری کاشی میں جمعرات اور جمعہ کو مودی کا ایسا استقبال ہوا جو قابل بیاں ہے ۔ایسا شو پہلے کبھی نہیں دیکھا گےا وزیر وزعظم نریندرموی کے کاغذات نامزدگی کے دوران این ڈی اے کے سرکردہ لیڈروں کو وارنسی میں ایک ساتھ لاکر مودی نے ایک ساتھ کئی پیغام دیئے ۔سب سے اہم این ڈی اے ایکتا کا پیغام تھا 2014میں مودی کی نامزدگی میں بھی ایسی نیتاو ¿ں کی موجود گی نہیں نظر آئی ۔واقف کاروں کا کہنا ہے کہ نیتاو ¿ں کے میگا شو میں آج سے زےادہ آنے والی کل کی تشویش دکھائی دی بی جے پی اپنے بوتے پر اکثرےت نہیں حاصل کرپاتی تو دعوی کرسکتی ہے کہ وہ پہلے سے ہی این ڈی اے کو ساتھ لیکر چل رہی تھی ۔ساتھیوں کو نظر انداز کرنے کے الزام چھیل رہے مودی شاہ کا مقصد یہ بھی دکھا نا تھا ان پر غرور کا الزام غلط ہے ۔پرکاش سنگھ بادل ،نتیش کمار ،ادھو ٹھاکرے ،رام ولاس پاسوان ،انو پرےہ پٹیل وغیرہ کے علا وہ نارتھ ایسٹ کے ساتھی لیڈروں سے امت شاہ نے بات چیت کی پھر مودی ان سے ملے ۔بابا وشوناتھ کی نگری میں بھگوا کپڑے پہن کر وزیر اعظم نریندر مودی نے دیش کی باقی بچی لوک سبھا کی 241سیٹوں میں آنے والے ووٹروں کو بھی ایک سندیش دیا ۔2014کے لو ک سبھا چناو ¿ میں ان سیٹوں میں سے بھاجپانے 161سیٹیں جیتی تھیں ۔ان کے علاوہ باقی بچی سیٹوں میں سے زیادہ سے زیاد ہ بھاجپا اب بھی اپنی جھولی میں ڈالنا چا ہیے گی ۔کیونکہ یہی سیٹیں مرکز بننے والی حکومت کا مستقبل طے کرے گی ۔وزیر اعظم وارنسی سے دوسری مرتبہ چناو ¿ لڑنے کیلئے پرچہ داخل کرنے آئے تھے تاکہ 29اپریل کو 17سیٹوں پر ہونے والے چناو ¿ کیلئے ایک پیغام جائے ۔واضح ہو کہ چوتھے پانچوےں چھٹے اور ساتویں مرحلے میں اب 241سیٹوں کیلئے ووٹ پڑےں گے یہ ساری سیٹیں شمالی ہندوستان سے ہیں ۔کیونکہ جنوبی ہندوستان میں پولنگ پوری ہوچکی ہے یہاں بھاجپا کمزور دکھائی دی ۔مہاراشٹر ،مدھےہ پردیش ،راجستھان او راترپردیش ،ہماچل ،پنجاب ،ہریانہ ،دہلی ،آسام ،وبہار کے لئے ووٹ پڑ نے ہیں ۔اس پورے خطے میں بھا جپا کا اثر ہے اگر اس میں بھاجپا کی سیٹیں کم ہوئی تو مر کزی میں اقتد ار میں لوٹنا مشکل ہوگا ۔اس لئے وزیر اعظم نے طاقت کا مظاہر ہ کر کے باقی بچی 241سیٹوں کے ووٹروں کے پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔اپنے روڈ شو وگنگا آر تی کے دوران بھگوا کپڑے پہنے اور پہلی مئی کو وہ ایودھےا بھی جائےں گے ان ددنوں کوششوں کا مقصد سیدھے طور پر ہندو وٹ کومتحد کرنا ہے ۔

(انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!